پاکستانی شیعہ مسلمانوں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، ایک اور شیعہ عالم دین جبری لاپتہ کردیئے گئے
شیعیت نیوز: ریاستی اداروں کی جانب سےپاکستانی شیعہ مسلمانوں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک اور شیعہ عالم دین مولانا آغا حیدرعلی ہادی کو بھی قانون شکن اداروں کے اہلکاروں نے ماورائے آئین اغواء کرکے لاپتہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کھاڑک سےتعلق رکھنے والے ایک اور شیعہ عالم دین مولانا آغا حیدرعلی ہادی کو بھی ریاست کےقانون شکن اداروں کے اہلکاروں نے اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق مولانا آغا حیدرعلی ہادی بلکل بے گناہ ہیں اور انہیں بغیر کسی جرم کہ ظلم وزیادتی کانشانہ بنایا گیا ہے ، مغوی کے اہل خانہ نے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو ان کے بارے میں کوئی اطلاع ہوتو براہِ کرم اس نمبر پر فون کرکے آگاہ فرمائیں۔ 4601701-0314
یہ بھی پڑھیں: بڑھتی ہوئی عریانیت اور بےگناہ یمنی مسلمانوں کاقتل عام، سعودی حکومت زیادہ عرصہ کی مہمان نہیں، علامہ مقصود ڈومکی
واضح رہے کہ پاکستان کی سرزمین پہلے تکفیری دہشت گردوں نے شیعیان حیدرکرارؑ پر تنگ کررکھی تھی اور اب اس کمی کو ریاستی اداروں میں بیٹھی چند کالی بھیڑیں انجام دے رہی ہیں۔
ملک کے طول وعرض سے گذشتہ کئی کئی سالوں سے کئی درجن عزادار جبری طور پر لاپتہ ہیں، جن کا اور ان کے مظلوم وبےکس اہل خانہ کا کوئی پرسان حال نہیں ، کوئی ریاستی ادارے ان کے پیاروں کی زندگی وموت کی خبر سے آگاہ کرنے کو بھی تیار نہیں۔







