مقبوضہ فلسطین

جمعہ کو قید فلسطینی اسیران سے قومی یکجہتی کےطور پر منانے کا اعلان

شیعیت نیوز: فلسطینی مذہبی، سماجی اور قومی قوتوں نے آئندہ جمعہ کو اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی حمایت میں احتجاجی تحریک کو تیز کرنے کے طورپر منانے کا اعلان کیا ہے۔

غزہ کی پٹی میں قومی اور اسلامی قوتوں کی طرف سے قیدیوں کے لیےقائم کردہ کمیٹی نے پیر کی شام ایک بیان میں اگلے جمعہ کو قابض ریاست کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی اور عوامی کشیدگی کا دن قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ تاکہ قید فلسطینی اسیران کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم کی روک تھام کے لیے آواز بلند کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کو فلسطینی پتھراؤ کرنے والوں کو گولی مارنے کی اجازت، عبرانی چینل

ایک پریس کانفرنس کے دوران کمیٹی نے ہنگامی حالت اور عومی الرٹ کو قیدیوں کی تحریک کی فتح قرار دیتے ہوئے عوام اور باغی نوجوانوں سے رابطہ کرنے اور قابض ریاست کے ساتھ براہ راست تصادم کے مقامات پر جانے کا مطالبہ کیا تاکہ دشمن کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ فلسطینی قوم اپنے اسیر بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

کمیٹی نے اسرائیلی قابض ریاست کو جیلوں میں قیدیوں کی زندگیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

یہ بھی پڑھیں : شہزادی کونین ؑ نے اپنی پاکیزہ سیرت اور گفتار سے ہر دور میں ولایت سے متسمک رہنےاوراس کے دفاع کی خاطر میدان میں رہنے کی دعوت دی ہے، زہرا نقوی

سوموار کی شام قابض جیل انتظامیہ نے نفحہ جیل میں قیدیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جب ایک صہیونی جیلر کو خواتین قیدیوں کا بدلہ لینے کے لیے چھرا گھونپ دیا گیا۔

قیدیوں کے انفارمیشن آفس نے انکشاف کیا کہ قابض صیہونی جیلوں کی انتظامیہ سے وابستہ – نفحہ جیل میں سیکشن 12 کے قیدیوں کو آہنی زنجیروں سے ہتھکڑیاں لگا کر انہیں سردی میں بغیر کپڑوں کے جیل کے صحن میں چھوڑ دیا گیا اور وہ شدید سردی میں رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button