پاکستان

ایم ڈبلیوایم رہنما اور وزیر زراعت کاظم میثم کی کوششوں سے وزیر اعلیٰ جی بی نے بشو پل کے سیاحتی مرکز کی تعمیر نو اعلان کردیا

اس موقع پر وزیراعلیٰ جی بی نے کہا کہ بشو پل کا کام فوری طور پر کام شروع ہونا چاہیے تاکہ سیاحت کو فروغ ملے

شیعیت نیوز:  وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے صوبائی وزیر زراعت و رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم اور ضلعی انتظامیہ کے سربراہان کے ہمراہ سکردو کے مشہور سیاحتی مقام بشو برج کے مقام کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نے بشو پل کے لئے خطیر رقم رکھنے پر وزیراعلی’ گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بشو پل فزیبلٹی کے مراحل پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ریال خور ٹک ٹاکر مفتی طارق مسعود نے سعودی عرب میں ناچ گانے کو حلال قرار دے ڈالا

وزیر زراعت کاظم میثم نے بشو اور حلقہ دو کے دیگر سیاحتی مقامات کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ جی بی نے کہا کہ بشو پل کا کام فوری طور پر کام شروع ہونا چاہیے تاکہ سیاحت کو فروغ ملے۔ بشو سمیت بلتستان ریجن کے تمام سیاحتی مقامات کو بہتر بنانے کیلئے سہولیات فراہم کرنے کے لئے اور یہاں کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے کوششیں جاری رکھیں جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button