اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوجیوں نے شہر نابلس کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب حملہ کر کے ایک فلسطینی جوان کو شہید اور 5 کو زخمی کر دیا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا کے مطابق، غاصب صیہونی فوجیوں نے قدیم نابلس شہر اور العین کیمپ پر حملے کیے جس کے دوران فلسطینی نوجوانوں سے ان کی جھڑپیں بھی ہوئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قدیم نابلس پر حملے کے دوران صیہونی فوجیوں نے پتھروں سے مزاحمت کرنے والے فلسطینیوں کو براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان سر پر گولی لگنے کے باعث شہید ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیراعظم کی ابوظہبی میں ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات

فلسطین اليوم کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے جمیل الکیال کے سینے میں گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر شہید ہو گیا جبکہ اس دوران 5 دوسرے فلسطینی شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

عينی شاہدین کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے فلسطینی جوان پر غاصب صیہونیوں کی جانب سے پٹرول بم پھینکنے کا الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ زخمی ہونے والوں میں سے 2 کو اسرائیلی فوجیوں نے اپنی جیپ تلے روند ڈالا تھا۔

دوسری جانب بیت لحم شہر میں بھی غاصب صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود کو یمن میں ایک اور دھچکا، سعودی فوج کے 41 فوجی کمانڈر ہلاک

کہا جا رہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ رات دیر گئے تک جاری رہا اور صیہونی فوجی آنسوگیس کے گولوں سے عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔

اس سے پہلے ہفتے کے روز بھی غاصب صیہونی فوجیوں نے جنوبی نابلس میں فائرنگ کردی تھی جس میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور اڑسٹھ کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔

پچھلے چند ہفتوں کے دوران غاصب صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button