دنیا

اسرائیلی وزیر دفاع بنی گینٹز کا اپنی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری کا حکم

شیعیت نیوز: اسرائیلی وزیر دفاع بنی گینٹز نے اپنی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری کا حکم دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع بنی گینٹز امریکہ کے دورے پر ہیں، جہاں وہ امریکہ کے ساتھ مل کر ایران پر دباؤ بڑھانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنی گینٹز نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو بھی ایران پر حملے کی تیاری سے آگاہ کر دیا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ دنیا کی ایران کے ساتھ جوہری معاملے پر بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ بین الاقوامی برادری جان گئی ہے کہ ایران ان کے ساتھ گیم کھیل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انتہا پسند جنونی ہندوؤں کا عیسائی مبلغین پر تشدد، مقدس کتابیں نذرآتش

دوسری جانب عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے عرب نیوز چینل الجزیرہ کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ (امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری معاہدے سے یکطرفہ دستبرداری کے بعد) ایرانی جوہری پروگرام نے خاصی پیشرفت حاصل کر لی ہے۔

اپنے تازہ انٹرویو میں رافائل گروسی کا کہنا تھا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی شہر کرج میں واقع ایرانی جوہری تنصیبات میں دوبارہ کیمرے نصب کرنا چاہتی ہے کیونکہ کرج کی جوہری تنصیبات میں انجام پانے والی سرگرمیوں سے لاعلمی ویانا میں مذاکرات کرنے والے فریقوں کو اطلاعات فراہم کرنے میں رکاوٹ کا باعث ہے۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ بعض ایسے مقامات پر جوہری مواد کی موجودگی جن کے بارے ایران نے قبل ازیں اطلاع نہیں دی تھی، جیسے مسائل تہران کی جانب سے وضاحت کے طلبگار ہیں جبکہ ہمیں ایران کے ساتھ مل بیٹھ کر موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے درحالیکہ ایرانی جوہری پروگرام نے خاصی پیشرفتت حاصل کر لی ہے کیونکہ اب وہاں 60 فیصد افزودگی انجام دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن کو مظلوم اور ظالم کی جگہ تبدیل کرنے کا موقع نہ دیا جائے، رہبر معظم انقلاب اسلامی

واضح رہے کہ آئی اے ای اے نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اپنی فردو ایٹمی سائٹ پر IR-6 طرز کے پیشرفتہ سنٹریفیوجز پر مبنی کیسکیڈز نصب کر لی ہیں ۔

دوسری جانب عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی جانب سے 2 ہفتے قبل جاری ہونے والی رپورٹ میں اعلان کیا گیا تھا کہ ایران کے پاس UF-6 ترکیب کے حامل 20 فیصد افزودہ یورینیم کا ذخیرہ 113.8 کلوگرام جبکہ دوسری ترکیبات کے حامل 20 فیصد افزودہ یورینیم کا ذخیرہ 33.4 کلوگرام تک پہنچ گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button