اہم ترین خبریںایران

ایران آج ہر لحاظ سے خطے کا سب سے قوی، مضبوط اور طاقتور ملک ہے، خطیب جمعہ تہران

شیعیت نیوز: ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی نے ایران کی ترقی اور پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران آج ہر لحاظ سے خطے کا سب سے قوی ، مضبوط اور طاقتور ملک ہے۔

تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں طبی دستورات کی رعایت کے ساتھ مؤمنین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تہران کے عارضی خطیب جمعہ نے کہا کہ ایران آج ایسی مضبوط پوزیشن پر پہنچ گیا ہے جہاں کسی میں ایران پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں۔

انھوں نے کہا کہ اگر ایران کمزور ہوتا تو اسرائیل کب سے ایران پر حملہ کرچکا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خانوادہ شیعہ جبری گمشدگان کا اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور منافقین کی عداوت اور دشمنی نے ایران کو دفاعی وسائل کی تیاری کے لئے مجبور کیا ، آج ایران نے دفاعی وسائل کی تیاری کے لحاظ دشمن کو حیرت اور تعجب میں ڈال دیا ہے۔ ایران آج خطے کا قوی ، مضـوط اور طاقتور ملک ہے۔

ہم نے اپنے ہمسایہ ممالک پر عملی طور پر ثابت کردیا ہے کہ ہم ان کے ساتھ ہیں ، ایران سے کسی ہمسایہ اور غیر ہمسایہ ملک کو کوئی خطرہ نہیں۔ ایران نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام و عراق کی حکومتوں کی مدد کرکے ثابت کردیا ہے کہ ایران مشکل وقت میں اپنے ہمسایہ ممالک کی مدد کے لئے تیار ہے۔

خطیب جمعہ نے ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وفد قدرت ، قوت اور سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کے لئے ویانا پہنچ گیا ہے۔ ایران کسی کے فریب اور دھمکی میں نہیں آئے گا۔ ایران نے صبر و تحمل کے ساتھ امریکہ کی ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیوں کا مقابلہ کیا ہے ۔ مغربی ممالک نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا ، مغربی ممالک ایران کی علمی اور دفاعی پیشرفت کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button