مقبوضہ فلسطین

شیخ جراح میں فلسطینی لڑکی کے استشہادی حملے میں ایک صیہونی زخمی

شیعیت نیوز: مقبوضہ فلسطین میں 15 سالہ فلسطینی لڑکی کے استشہادی حملے میں ایک صیہونی زخمی ہوگیا ہے۔

یہ حملہ شیخ جراح کے محلہ میں انجام دیا گیا ہے جس کے بعد اسرائیلی سکیورٹی فورسز کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

15 سالہ فلسطینی لڑکی استشہادی حملے کے بعد فرار ہوگئی جسے اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا ہے۔

فلسطینی مسلمانوں کے خلاف اسرائیل اور یمنی مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اسرائیل اور سعودی عرب دونوں امریکہ کے اتحادی ممالک میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے عین الاسد میں اپنے دسیوں فوجیوں کے زخمی ہونے کا 2 سال کے بعد اعتراف کر لیا

دوسری جانب اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی سخت پامالی پر خبردار کیا ہے۔

میشل بیچلیٹ نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال المناک ہے اور اس حوالے سے ہونے والی خلاف ورزیوں سے تقریبا چلیس لاکھ فلسطینی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی کمشنر برائے انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت کے انسانی حقوق کو پامال کرنے والے اقدامات سے علاقے کے امن و استحکام اور پائدار ترقی اور فلسطین و اسرائیل کے معاملے کے حل پر برا اثر پڑ رہا ہے۔

جینیوا میں فلسطینی عوام کے حقوق پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کا نہ ختم ہونے والا ایک طویل سلسلہ ہے جو کسی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف غاصبانہ قبضے کا خاتمہ ہی ایسا واحد راہ حل ہے جس سے علاقے میں امن و استحکام کو برقرار اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے مناسب زمین ہموار کی جا سکتی ہے۔

مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام کی رفت و آمد پر عائد پابندیاں، خدمت رسانی میں رکاوٹیں اور صحت کے شعبے میں پیدا کی جانے والی مشکلات، یہ وہ موارد ہیں جن میں انسانی حقوق کو مد نظر نہیں رکھا جا رہا۔

انسانی حقوق کی کمشنر نے مزید کہا کہ غزہ کی تعمیر نو کے لئے کوششیں جاری ہیں اور اسکے لئے بتدریج ساز و سامان غزہ منتقل کیا جا رہا ہے تاہم وہاں پر انسانی حقوق کے سلسلے میں بدستور سخت تشویش پائی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button