دنیا

امریکہ، ایرانی جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں کے باعث ہونے والے تمام نقصان کا ازالہ کرے

شیعیت نیوز: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے اپنی ایک پریس کانفرنس کے دوران، ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کی خاطر جاری ویانا مذاکرات کے نتیجہ خیز ثابت ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ جمعرات کے روز سے ویانا میں از سرنو شروع کئے جانے والے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔

ماریا زاخاروا نے کہا کہ ماسکو تہران و واشنگٹن سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کی بحالی کے لئے ویانا میں جاری مذاکرات کے دوران اپنے اقدامات کو ہم آہنگ کریں۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ روس؛ سفارت کاری کے عمل میں تیزی اور حاصل تجربات و سابقہ ادوار کے مذاکراتی نتائج پر تکیے کے علاوہ کسی دوسرے رستے کو موجود نہیں پاتا جبکہ جوہری معاہدے کی بحالی کے لئے انجام پانے والی روسی کوششیں کسی ایک فریق کے حق میں ہرگز نہیں بلکہ ان کوششوں کی وجہ ہمارا یہ مؤقف ہے کہ یہ اصولی میکنزم، تمام فریقوں کے مفاد کی بنیاد پر متوازن شکل میں تشکیل دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے عین الاسد میں اپنے دسیوں فوجیوں کے زخمی ہونے کا 2 سال کے بعد اعتراف کر لیا

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ سابقہ امریکی حکومت ایرانی جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبردار ہو گئی تھی لہٰذا سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی جانب واشنگٹن کو دوبارہ پلٹانے کے بارے شک کی کوئی گنجائش نہیں جبکہ ہر ایک خلاف ورزی کے حساب سے امریکہ کی جانب سے مداوا کیا جانا چاہئے!

اپنی گفتگو کے آخر میں ماریا زاخاروا نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایران بھی اپنے ان عہدوپیمان پر جنہیں اس نے امریکہ کی جانب سے یکطرفہ دستبرداری کے بعد معطل کر دیا تھا، دوبارہ عملدرآمد شروع کر دے گا۔

انہوں نے کہ اکہ ہمیں اس بات کی بھی پوری توقع ہے کہ تہران و واشنگٹن کی جانب سے ممکنہ طور پر اٹھائے جانے والے بھرپور اقدامات جوہری معاہدے کے حوالے سے استحکام کا باعث بنیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button