اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ڈی جی ایف آئی اے کی دعوت پر ایرانی سی ٹی ڈی حکام کی پاکستان آمد

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ابوبکر خدابخش اور ڈائریکٹر لاہور زون ون ڈاکٹر رضوان نے مہمان وفد کا استقبال کیا۔ ایرانی وفد کی قیادت بریگیڈیئر جنرل "محمد قنبری" کر رہے ہیں۔

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے شعبہ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے لاہور میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ابوبکر خدابخش اور ڈائریکٹر لاہور زون ون ڈاکٹر رضوان نے مہمان وفد کا استقبال کیا۔ ایرانی وفد کی قیادت بریگیڈیئر جنرل "محمد قنبری” کر رہے ہیں۔

پاکستان میں ایران کے ڈرگ لائزن آفیسر کرنل امید سروری بھی وفد میں شامل ہیں۔ ایرانی وفد کو ایف آئی اے کے طریقہ کار اور کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ایرانی وفد کے اراکان نے ایف آئی اے کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر قانون وایم ڈبلیوایم رہنما آغا رضا کی وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو سے ملاقات

ایرانی وفد پاکستان میں پولیس مراکز بالخصوص سائبر کرائم ونگ کا دورہ بھی کرے گا۔ ایرانی وفد آج واہگہ بارڈر کا بھی دورہ کرے گا جہاں پرچم اُتارنے کی تقریب میں بھی شریک ہوگا۔ وفد ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button