دنیا

روس اور امریکہ کے مابین کشیدگی ایک مرتبہ پھر عیاں

شیعیت نیوز: روس اور امریکی حکام کی ان دنوں ہونے والی ممکنہ ملاقات سے قبل دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی ایک مرتبہ پھر اُس وقت عیاں ہو گئی جب روس نے امریکی سفیروں کو اپنے ملک سے نکلنے کا حکم دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے بتایا ہے کہ ماسکو میں تین سال سے موجود امریکی عملے کو اکتیس جنوری تک ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

روس کے اس عمل کو ایک انتقامی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ گزشتہ ہفتے امریکہ میں روسی سفیر نے انکشاف کیا تھا کہ امریکہ نے اپنے ملک میں موجود روس کے ستائس سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو تیس جنوری تک ملک چھوڑ دینے کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور افغانستان کی سرحد پر طالبان اور ایرانی فورسز کے درمیان ہونے والی معمولی جھڑپ ختم

روسی وزارت کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے ماسکو میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ روس اور امریکہ کے درمیان جاری سفارتی تنازعے آغاز خود واشنگٹن نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے امریکہ روسی سفارت کاروں کو ویزا دینے سے انکار اور امریکہ کے اندر ان کی نقل و حرکت پر پابندیاں لگا کر ان کے لئے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خونخوار دہشت گرد گروہ داعش، سامراء میں بڑا حملہ کر سکتا ہے، عراقی سیکورٹی

ماریا زاخارووا نے کہا کہ ہم نے طویل عرصے تک امریکیوں کو استدلال کر کے اس مسئلے کے کسی تعمیری حل کی طرف لے جانےکی مسلسل کوشش کی ہے،مگر امریکہ نے دوسرا دوسرا راستہ انتخاب کیا۔

قابل ذکر ہے کہ روس اور امریکہ کے مابین کشیدگی عروج کو پہنچ چکی ہے کہ ذرائع ابلاغ نے رواں برس کے اختتام سے قبل امریکی و روسی صدور کی ملاقات کی خبر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button