دنیا

مسلح شخص کی موجودگی پر پولیس نے اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر کو گھیرے میں لے لیا

شیعیت نیوز: مسلح شخص کی موجودگی پر پولیس نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کو گھیرے میں لے لیا۔ دوسری طر ف امریکی سفارت کار نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ و تخریب کاری ایرانی جوہری پروگرام کے خلاف ناکام امریکی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں پولیس کی جانب سے ایک مسلح شخص کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کے باہر دیکھا گیا، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر یو این ہیڈکوارٹر کو گھیرے میں لے لیا۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کو بند کر دیا گیا ہے اور باہر پولیس گشت کر رہی ہے جبکہ پولیس نے ایک شخص کو بھی گھیرے میں لے رکھا ہے، جس کے ہاتھ میں گن نما کوئی چیز دکھائی دے رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے ہیڈکوارٹر کے انٹری گیٹ کے قریب پہنچ کر خود کو جان سے مارنے کی دھمکی دی، جس کے فوراً بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تمام گیٹ بند کر دیئے، تاہم ہیڈ کوارٹر کے اندر ہونے والی میٹنگ پر کوئی اثر نہیں پڑا اور وہ بغیر کسی مداخلت کے چلتی رہیں۔

نیویارک پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں امریکی شہریوں کو 42 اسٹریٹ اور فرسٹ وینیو کی جانب سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے دو گرجا گھروں نے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دیا

دوسری جانب عرب میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی جوہری سائنسدانوں کی ٹارگٹ کلنگ اور ایرانی جوہری تنصیبات میں تخریب کاری نہ صرف اسرائیلی بلکہ امریکی منصوبے کا بھی ایک لازمی جزو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عربی زبان کے لبنانی روزنامے البناء نے اپنے ذرائع سے نقل کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کے ایک سابق سفارت کار نے ایرانی جوہری پروگرام کے موضوع پر منعقد ہونے والی ایک تحقیقاتی نشست میں، ایرانی جوہری پروگرام سے براہِ راست نپٹنے کے اسرائیلی منصوبے کے بارے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف اسرائیل بلکہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) سے یکطرفہ طور پر دستبرداری کے بعد سے ایران کے خلاف اختیار کی جانے والی امریکی حکمت عملی میں بھی شامل رہا ہے۔

لبنانی اخبار نے سابق امریکی سفارت کار کا نام ظاہر کئے بغیر اس سے نقل کرتے ہوئے لکھا کہ البتہ امریکہ، ایرانی جوہری سائنسدانوں کی ٹارگٹ کلنگ اور ایرانی جوہری تنصیبات میں تخریب کاری کے باوجود بھی ایرانی جوہری پروگرام کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو پایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button