اہم ترین خبریںپاکستان

جے ایس او مرکزی صدر سید راشد نقوی کی اسلام آباد میں قومی رہنماؤں سے ملاقاتیں

شیعیت نیوز: جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نومنتخب صدر سید راشد نقوی کی اسلام آباد میں قومی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر سید راشد نقوی کی وفد کے ہمراہ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی۔

وفد میں سابق مرکزی امین منتظرین فتح سید، سابق صوبائی آرگنائزر سندھ محمد تقی مغل، ڈویژنل جنرل سیکرٹری راولپنڈی ڈویژن شان مھدی اور دیگر شامل تھے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے سید راشد عباس نقوی کو جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

مرکزی صدر نے اہم اُمور پر رہنمائی لی، جے ایس او کے وفد نے آخر میں علامہ سید ساجد علی نقوی کو سندھ کی ثقافتی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ بند گلی میں داخل ہو چکی اور شکست قبول کرنا ہی باقی ہے

سید راشد نقوی نے اسلام آباد میں شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ یوتھ کے مرکزی رہنما اظہار بخاری سے ملاقات کی، اس موقع پر سابق مرکزی امین منتظرین فتح سید اور سابق صوبائی آرگنائزر سندھ محمد تقی مغل بھی ہمراہ تھے۔

مرکزی صدر نے قائد ملت علامہ سید ساجد علی نقوی کے فرزند اور رکن مرکزی نظارت جے ایس او پاکستان ڈاکٹر عون ساجد نقوی سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق صوبائی آرگنائزر سندھ محمد تقی مغل بھی ہمراہ تھے۔

بعدازاں مرکزی صدر نے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور لیگل ایڈوائزر ٹو علامہ ساجد علی نقوی سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ سے ملاقات کی، سابق صوبائی آرگنائزر سندھ محمد تقی مغل بھی ہمراہ تھے۔

جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے مرکزی رکن نظارت جے ایس او پاکستان علامہ فرحت عباس جوادی سے ملاقات کی، دوران ملاقات تنظیمی امور پر گفتگو بھی کی۔ سابق مرکزی امین منتظرین فتح سید اور سابق صوبائی آرگنائزر سندھ محمد تقی مغل بھی ہمراہ تھے۔

واضح رہے کہ جے ایس او پاکستان کے ملتان میں منعقدہ تین روزہ مرکزی کنونشن کے اختتام پر سید راشد نقوی جعفریہ طلباء کے میرکارواں منتخب ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button