اہم ترین خبریںایران

دشمن ایران کی دفاعی طاقت سے واقف ہیں،شرارت کا منہ توڑ جواب دینے سے خبردار کیا

شیعیت نیوز: اسلامی انقلابی گارڈز کور کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا ہے کہ دشمن ایران کی دفاعی طاقت سے واقف ہیں اور انہوں نے کسی بھی شرارت کا منہ توڑ جواب دینے سے خبردار کیا ہے۔

جنرل حاجی زادہ نے منگل کے روز کہا کہ ’’آج ایران کی سلامتی اور میزائل اور دفاعی طاقت ایک مستحکم اور مثالی سطح پر ہے اور اس حقیقت کو دشمنوں نے مسلسل تسلیم کیا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہماری میزائل، ڈرون اور دفاعی طاقت دشمنوں کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹکتی ہے اور انہیں خوفزدہ کرتی ہے اور ہم (دشمنوں کی) ذرا سی حرکت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

اس ماہ کے شروع میں متعلقہ ریمارکس میں، جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ ایرانی ڈرون طاقت سے مشتعل دشمن ایرانی ہتھیاروں کی برآمدات پر پابندی لگانے اور روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن بے سود۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج کی صوبہ مآرب کے جنوب میں پیشقدمی جاری، جاسوس طیارہ تباہ

جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ ’’دشمنوں کی جانب سے ایران کو اپنی میزائل صلاحیت پر مذاکرات پر آمادہ کرنا اس فائل میں ایران کی قابلیت کا مظہر تھا۔‘‘

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران کے ہتھیاروں کے سودوں پر دشمنوں کی برسوں سے لگائی گئی پابندیاں ناکام ہو گئیں۔

جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ انہوں نے ایران کو ہتھیار درآمد کرنے کی اجازت نہیں دی تھی، لیکن اب وہ ایران کو اس کی برآمدات روکنے کے لیے پابندی لگاتے ہیں۔

آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے صیہونی حکومت جیسی حکومتوں کی طرف سے کچھ خطرات کا بھی حوالہ دیا اور صیہونی حکومت کو خبردار کیا کہ اگر اس نے تصادم شروع کیا تو ایران انجام کا تعین کرے گا اور صیونی حکومت کے خاتمے کی مقررہ تاریخ جلد آئے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button