عراق

امریکی فوجی انخلا کی مدت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ

شیعیت نیوز: عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کی مدت میں توسیع کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا۔

عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء میں توسیع کی تردید کی ہے، مشترکہ آپریشن کے ترجمان میجر جنرل تحسین الخفاجی نے کہا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کی مدت میں توسیع کے بارے میں افواہیں غلط ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ 30 دسمبر جنگی افواج کے انخلاء کا وقت مقرر ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

الخفاجی نے مزید کہا کہ انخلاء کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات جنگی دستوں، مشیروں اور دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف تربیت، اسلحہ سازی اور سکیورٹی معلومات کے تبادلے کے شعبوں میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی کا داعش کے خفیہ اڈے پر راکٹ حملے

اس سلسلے میں عراقی سید شہداء بٹالین نے امریکی افواج کے ساتھ فیصلہ کن اور تاریخی تصادم کے لیے تیاریوں کی سطح میں اضافے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم اہم گھڑی اور عظیم جنگ کے قریب پہنچ رہے ہیں۔

سید الشہداء بریگیڈ کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے اپنی صفوں میں رکنیت اور رضاکارانہ خدمات کے آغاز کا اعلان کیا ہے اور عراق کے مستعد عوام اور مزاحمتی گروہوں سے فیصلہ کن اور تاریخی مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی مزاحمتی تحریک نے امریکی قابضین کا مقابلہ کرنے کے لیے 12/31/2021 کو شام 12 بجے اپنی تیاری کی سطح کو بڑھانے کا عندیہ دیا ہے، اس سلسلے میں مزاحمتی گروپوں کی رابطہ کار کونسل نے بھی عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاءپر مبنی بیان جاری کیا۔

درایں اثنا عراق میں حزب اللہ کی بٹالین نےسرایا الدفاع الشعبی کو تحلیل کرنے اور اس کے ہیڈ کوارٹر کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button