دنیا

روسی بمبار طیاروں کی امریکی ریاست الاسکا کے قریب پرواز

شیعیت نیوز: روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی ٹی یو 95 اسٹریٹیجک بمبار طیاروں نے امریکی ریاست الاسکا کے قریب غیر جانبدار پانیوں اور بین الاقوامی سمندری حدود میں 10 گھنٹے طے شدہ پرواز کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق روس کے دو اسٹریٹیجک بمبار طیاروں نے الاسکا کے قریب پرواز کی ہے۔ روسی وزارت دفاع کا بیان میں کہنا ہے کہ روسی ٹی یو 95 اسٹریٹیجک بمبار طیاروں نے الاسکا کے قریب غیر جانبدار پانیوں (بین الاقوامی سمندری حدود) میں 10 گھنٹے طے شدہ پرواز کی۔

گزشتہ روز روسی صدر پوتین نے روسی فضائی حدود کے قریب مغربی فوجی طیاروں کی پرواز کی شکایت کی تھی۔ صدر پوتین نے کہا تھا کہ مغربی اسٹریٹیجک بمبار طیاروں نے روسی سرحد کے 20 کلومیٹر اندر پرواز کی۔ روسی صدر نے مزید کہا تھا کہ مغرب روس کی وارننگز کوبہت ہلکے انداز میں لے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زوردار دھماکہ ہونے کی اطلاع

دوسری جانب ویانا میں بین الاقوامی اداروں و تنظیموں میں روس کے نمائندے نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیوں کو ہٹانے کے لئے جاری مذاکرات میں مثبت پیشرفت نظر آ رہی ہے۔

میخائیل اولیانوف نے جو ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرنے والی روسی مذاکرات کار ٹیم کے سربراہ بھی ہیں، بدھ کی شب اپنے ٹویٹ میں آئندہ مذاکرات میں پیشرفت ہونے کی بات کہی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا:” ایران کے خلاف لگی پابندیاں ہٹانے کے مذاکرات میں پیشرفت نظر آ رہی ہے اور جے سی پی او اے کی مخالفت کرنے والے اپنے مؤقف پر نظر ثانی کر رہے ہیں۔ “

میخائیل اولیانوف نے یہ ٹویٹ امریکی وزارت خارجہ کے اس ٹویٹ کے جواب میں پوسٹ کیا جس میں امریکی وزارت خارجہ نے ریاض میں ایران کے تعلق سے اپنے ورکنگ گروپ کے منعقدہ اجلاس اور اسکے بیانیہ کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا۔

امریکہ اور خلیج فارس تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے مشترکہ بیان میں، جوہری معاہدے کے تحت پابندیوں کے ہٹنے کے بعد ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو خطے کے مفاد میں قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button