دنیا

امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ کے حامیوں کو ساڑھے تین سال قید کی سزا

شیعیت نیوز: امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ کے حامیوں کوامریکی کانگریس پرحملے میں ملوث ہونے کے جرم میں ساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی فیڈرل جج نے جیکب چانسلی کوکانگریس پرحملہ کرنے اورتوڑپھوڑکے جرم میں ساڑھے تین سال قیدکی سزا سنائی۔

سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد ٹرمپ کے حامیوں نے چھ جنوری کو امریکی کانگریس پردھاوا بول دیا تھا جس میں سینگھوں والی ٹوپی پہنے جیکب چانسلی پیش پیش تھا۔

رپورٹس کے مطابق قدیم قبائلی کے روپ میں جیکب چانسلی کیپیٹل ہل کی عمارت میں زبردستی داخل ہونے والوں میں شامل تھا۔ نیزہ اٹھائے اور سینگوں والی ٹوپی پہنے جیکب کی تصاویر دنیا بھر میں میڈیا کی زینت بنی تھیں۔

پراسیکیوٹرنے جیکب چانسلی کو51ماہ قید کی سزا دینے کی استدعا کی تھی۔کارسرکارمیں مداخلت ثابت ہونے پرجیکب چانسلی کو41 ماہ قیدکی سزاسنائی گئی۔

اس سے قبل ایک سابق مکسڈ مارشل آرٹسٹ کو حملے کے دوران ایک پولیس افسر کو مکا مارنے پر 41 مہینوں کی سزا سنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : کابل میں افغان طالبان کی کارروائی کے نتیجے 3 داعش دہشت گرد ہلاک

دوسری جانب امریکہ نے روس کے زمین سے خلا میں میزائل تجربہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر اتحادی ممالک کو اعتماد میں لیکر لائحہ عمل طے کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے خلا میں ایک میزائل تجربے میں اپنے ہی سٹیلائٹ کو نشانہ بنایا تاہم اس تجربے سے قبل خلا میں موجود دیگر ممالک کی افواج کو پیشگی آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

امریکہ نے روس کے میزائل تجربے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیٹلائٹ تباہ ہونے سے ملبہ خلا میں بکھر گیا جس سے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کے عملے کو اپنے بچاؤ کے لیے فوری اور ہنگامی اقدامات کرنے پڑے ورنہ نقصان کا خدشہ تھا۔

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا کہ روس کی لاپرواہی سے مدار میں 1500 سے زائد ٹکڑے پھیل گئے جس کے بعد خلائی چوکی پر موجود 4 امریکیوں، ایک جرمن اور 2 روسیوں کو واپس آنے والے اپنے جہازوں میں پناہ لینی پڑی۔

دوسری جانب روس کے وزارت دفاع نے مدار میں سٹیلائٹ کے ٹکڑوں کا خلائی کچرا بننے کے امریکی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ خود بھی خلا میں نئے ہتھیاروں کے تجربات کررہا ہے جبکہ چین اور بھارت بھی ایسے تجربے کرچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button