دنیا

بھارتی فوج کی گاڑی پر حملے میں کمانڈنگ آفیسر سمیت 6 افراد ہلاک

شیعیت نیوز: بھارتی ریاست منی پور میں آسام رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر گاڑی پر حملے میں اہلیہ بیٹے اور 3 فوجی اہلکاروں سمیت ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست منی پور میں آسام رائفلز یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر اہل خانہ سمیت اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ اچانک گھات لگائے مسلح افراد نے قافلے پر حملہ کردیا۔ ہلاک ہونے والوں میں کمانڈنگ آفیسر، ان کی اہلیہ اور بیٹے سمیت 3 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں علیحدگی پسند عسکری جماعت پیپلز لبریشن آرمی ایسے حملوں میں ملوث رہی ہے۔

بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمانڈنگ آفیسر اہل خانہ سمیت اپنی گاڑی میں جارہے تھے جب کہ ان کی حفاظت کے لیے ایک فوجی گاڑی بھی ہمراہ تھی جن میں 3 سیکیورٹی اہلکار موجود تھے۔

واضح رہے کہ بھارت کی شمالی ریاستوں میں کئی علیحدگی پسند عسکری جماعتیں متحرک ہیں جن کے ساتھ سیکیورٹی اداروں کی جھڑپیں معمول کی بات ہیں اور مودی سرکار کے اقتدار میں آنے کے بعد سے سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے باجوڑ میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

دوسری جانب بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز عالمی وباء کورونا وائرس کے 11 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور اس دوران ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 0.39 فیصد پر آگئی ہے۔

دریں اثناء ہفتہ کو ملک میں 57 لاکھ 43 ہزار 840 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 12 کروڑ 1 لاکھ 3 ہزار 225 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 271 نئے کیسز رپوٹ ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 44 لاکھ 37 ہزار 307 ہوگئی ہے۔ اس دوران 11 ہزار 376 مریض صحتیاب ہوئے جس سے اس وباء کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 38 لاکھ 37 ہزار 859 ہوگئی ہے۔

بھارت میں ایکٹیو کیسز 390 سے گھٹ کر 135918 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 285 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 63 ہزار 540 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 0.39 فیصد، صحتیابی کی شرح 98.26 فیصد اور اموات کی شرح 1.35 فیصد پر برقرار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button