دنیا

امریکہ تائیوان کی آزادی کی حامی افواج کوغلط اشارے دینا بند کرے، چین

شیعیت نیوز: چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تائیوان کی آزادی کی حامی افواج کوغلط اشارے دینا بند کردے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے گزشتہ روز امریکی ہم منصب انٹونی بلینکن سے چین امریکہ صدور ورچوئل ملاقات سے متعلق گفتگو کی۔

چینی وزیر خارجہ نے گفتگو میں انٹونی بلینکن سے کہا ہے کہ امریکہ تائیوان کی آزادی کی حامی افواج کوغلط اشارے نہ دے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم ایک طرف ریلیف پیکجز کے خوشنما خواب دکھا رہے ہیں اور دوسری طرف غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھینا جا رہا ہے، علامہ صادق جعفری

دوسری جانب چین کی حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی نے تاریخی قرارداد منظور کرتے ہوئے چین کے صدر شی جن پنگ کا رتبہ ماؤ زئے تنگ اور ڈینگ زیاؤپنگ کے برابر قرار دیدیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق چین کی کمیونسٹ پارٹی نے صد سالہ تقریبات کے موقع پر ایک عام اجلاس میں ایسی قرارداد منظور کی ہے جس سے موجودہ صدر شی جن پنگ کی اقتدار پر گرفت ہمیشہ کے لیے مضبوط ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آج دنیا جن مسائل کا شکار ہے اس کی بنیادی وجہ عالمی سامراجیت کی ریشہ دوانیہ ہیں،علامہ ساجد نقوی

اس قرارداد سے صدر شی جن پنگ کا سیاسی رتبہ بانی جماعت ماؤزے تنگ اور ڈینگ زیاؤپنگ کے برابر ہوگیا ہے۔ 100 سالہ تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کی تیسری قرارداد ہے۔ اس سے پہلے 1945 میں ماؤزے تنگ اور 1981 میں ڈینگ زیاؤ پنگ کے دور میں اس طرح کی قراردادیں منظور کی گئی تھیں۔

صدر شی جن پنگ کے لیے ہمیشہ اقتدار میں رہنے کے لیے راہ پہلے ہی ہموار کی جاچکی ہے جب ان کی جماعت نے 2018 میں صدر کے عہدے کے لیے زیادہ سے زیادہ 68 برس کی عمر کی حد ختم کر دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button