دنیا

میانمار میں امریکی صحافی ڈینی فینسٹر کو 11 سال قید کی سزا

شیعیت نیوز: میانمار کی عدالت نے امریکی صحافی ڈینی فینسٹر کو 11 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 37 سالہ امریکی صحافی ڈینی فینسٹر کے وکیل تھان زاؤ آنگ نے سزا کی تصدیق کردی۔ امریکی صحافی ڈینی فینسٹرکوبغاوت، غیر قانونی ایسوسی ایشن اورامیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات پرسزا سنائی گئی۔

آن لائن نیوزمیگزین ’’ فرنٹیئر میانمار‘‘ کے مینیجنگ ایڈیٹرڈینی فینسٹرکومئی میں اس وقت گرفتارکیا گیا تھا جب وہ میانمارسے باہرجانے کی کوشش کررہے تھے۔ ڈینی فیسٹررنگون کی جیل میں قید ہیں۔ ان کے کیس کی سماعت بھی خفیہ رکھی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان، نماز جمعہ کے دوران ننگر ہار کی مسجد میں دھماکے ، 12 شہید، 15 زخمی

فرنٹئیرمیانمارکے ایڈیٹران چیف تھامس کین کا کہنا تھا کہ ڈینی فینسٹرکوان الزامات کے تحت سزا دینے کا کوئی جواز نہیں تھا۔فرنٹئیر میانمار میں سب اس فیصلے سے مایوس ہیں۔

رواں برس فروری میں میانمار کی فوجی جنتا نے آنگ سان سوچی کی حکومت کو برطرف کر دیا تھا۔ آنگ سان سوچی فوجی بغاوت کے بعد سے اپنے گھر میں نظر بند ہیں۔

دوسری جانب امریکہ اور چین ماحولیاتی تبدیلیوں کا ملکر مقابلہ کرنے پر متفق ہو گئے۔ ماحولیاتی آلودگی کے سب سے بڑے ذمہ داروں نے گلاسگو میں معاہدے پر دستخط کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ میں انصار اللہ کے تین سرکردہ افراد پابندیوں کی فہرست میں شامل

چین نے میتھیں کے اخراج میں کمی کے معاہدے پر پہلی بار آمادگی ظاہر کی ہے اور چین کوئلے کے استعمال میں 2026ء تک مرحلہ وار کمی پر تیار ہو گیا ہے تاہم چین نے کوئلے کی مقدار میں کمی سے متعلق تفصیلات میں جانے سے گریز کیا ہے۔

کوپ 26 کے موقع پر پریس کانفرنس میں بورس جانسن نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو نہ روکا گیا تو ہم جانتے ہیں کہ اس کے نتائج کیا ہوں گے، آنے والی نسلوں کو آب و ہوا کی تبدیلیاں روک کر بہترین تحفہ دے سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button