اہم ترین خبریںسعودی عرب

محمد بن سلمان کا شام کے بارے میں اپنی غلط پالیسیوں کا اعتراف

شیعیت نیوز: لبنان کے ایک اخبار کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے شام کے بارے میں اپنے ملک کی غلط پالیسیوں کا اعتراف کیا ہے۔

لبنان کے اخبار الدیار نے بعض باخبر ذرائع کے حوالے سے دمشق کے بارے میں ریاض کی غلط پالیسیوں کے بارے میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا بیان نقل کیا ہے۔

اس اخبار کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے حال ہی میں سعودی عرب سے قریب بعض لبنانی شخصیات سے گفتگو میں کہا ہے کہ ریاض نے شام اور شامی صدر بشار اسد کے بارے میں غلطیوں کا ارتکاب کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دمشق اور ریاض کے درمیان تعلقات ابھی باقی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی نوازتکفیری دہشت گردوں کےخلاف کارروائی، 4 کمانڈروں سمیت 10 دہشت گرد ہلاک

اخبار الدیار نے اس سلسلے میں مزید لکھا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے شام کے بارے میں اپنے ملک کی غلط پالیسیوں کا اعتراف کرتے ہوئے لبنان کی ان شخصیات سے شام کی طرف رجحان پیدا کرنے کی اپیل کی ہے۔

الدیار نے مزید لکھا ہے کہ سعودی حکام نے دمشق کے تئیں اپنی پالیسیوں کی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے لبنانی شخصیات سے کہا ہے کہ وہ شام کے ساتھ دوبارہ تعلقات بحال کرنا چاہتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے مقابل شاندار فتح پرمبارکباد

یاد رہے کہ اس سے قبل دمشق اور ابوظہبی کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی اطلاعات منظر عام پر آئی تھیں۔

کہا جاتا ہے کہ بعض عرب ملکوں کے حکام نے بھی شامی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کی توسیع کے لئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button