سکیورٹی اداروں کی بڑی کارروائی، داعش خراسان کے 3 خطرناک دہشت گرد واصل جہنم

21 اکتوبر, 2021 11:06

شیعیت نیوز: پشاور میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مسلح مقابلے کے بعد تین خطرناک دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق عالمی دہشت گرد گروہ داعش خراسان سے ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائی پشاور کے علاقے شاہ پور میں کی گئی جس میں تین دہشتگرد مارے گئے اور ان کے تین ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ سی ٹی ڈی کا بتانا ہےکہ داعش خراسان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیم پہنچی تو دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کر دی، فورسز کی جوابی فائرنگ میں دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں شیعہ نسل کشی کی تازہ لہر،سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس نے آئمہ جمعہ والجماعت سےاہم اپیل کردی

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے تین ایس ایم جیز، ہینڈ گرنیڈ اور کارتوس بھی برآمد ہوئے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریش شروع کر دیا گیا ہے۔

8:09 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔