دنیا

امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کے لیے نئے سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم کو نامزد کردیا

شیعیت نیوز: امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ آرمن بلوم کو پاکستان کے لیے نیا سفیر نامزد کردیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تیونس میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم کو پاکستان کے لیے سفیر نامزد کیا گیا ہے۔

امریکی قانون کے مطابق ڈونلڈ بلوم کی ابھی صرف نامزدگی عمل میں آئی ہے، ان کی حتمی تعیناتی کے لیے امریکی سینیٹ سے توثیق کا مرحلہ باقی ہے۔

بیان کے مطابق ڈونلڈ بلوم خطے میں سفارت کاری کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

امریکی وزٍارت خارجہ میں عرب ممالک کے حوالے سے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، وہ کابل کے سفارت خانے میں قونصلر برائے سیاسی امور اور لیبیا میں بھی امریکہ کے ناظم الامور کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، وہ مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی قونصلر جنرل رہنے کے ساتھ ساتھ بغداد میں ملٹی نیشل فورس سیل کے سیاسی قونصلر رہے ہیں۔ اس وقت وہ تیونس میں امریکہ کے سفیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ طویل عرصے سے پاکستان میں امریکہ کا سفیر موجود نہیں تھا اور امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر ہی پاکستان میں امریکہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایٹمی آبدوز سانحے معاملے میں چین نے امریکہ سے وضاحت طلب کی

دوسری جانب افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طالبان سے امن معاہدے اور امریکی فوج کے 20 سال تک افغانستان میں رہنے اور پھر اس کے افغانستان سے انخلا کو یقینی بنانے والے امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے استعفیٰ دیدیا۔

تین سال تک اس اہم عہدے پر براجمان رہنے والے زلمے خلیل زاد کے استعفے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے مستعفی ہونے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے میڈیا کو بتایا کہ زلمے خلیل زاد کے مستعفی ہونے پر خالی ہونے والے عہدے پر ان کے نائب ٹامس ویسٹ کو عبوری طور پر تعینات کیاجائے گا۔

امریکی حکومت کے امور کے ماہرین کے مطابق منجھے ہوئے سفارت کار خلیل زاد کو افغانستان پر طالبان کے قبضے اور انھیں سخت گیری سے روکنے میں ناکامی پر دباؤ اور تنقید کا سامنا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button