اسحاق رابین کے قتل میں بنجمن نیتن یاھو کا ہاتھ تھا، سابق اسرائیلی عہدیدار

شیعیت نیوز: عبرانی چینل 12 نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی اپوزیشن لیڈر بنجمن نیتن یاہو پہلی بار سابق اسرائیلی وزیراعظم مقتول اسحاق رابین کی برسی کی سالانہ تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔
دوسری طرف اسرائیلی حکومت کے ایک سابق عہدیدار نے دعویٰ کیا ہےکہ اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نجمن نیتن یاھو اسحاق رابین کے قتل میں قصور وار ہیں اور اس قتل میں نیتن یاھو کا بھی ہاتھ تھا۔
اس پر تبصرہ کرتے ہوئے رابین کے دفتر کے سابق ڈائریکٹر جنرل نے عبرانی ریڈیو 103 ایف ایم کو ایک بیان میں کہا کہ نیتن یاہو اسحاق رابین کی سالانہ یادگاری تقریب میں شرکت کرنے میں عار محسوس کرتے ہیں کیونکہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ تقریب میں شرکت کرنے والے سامعین نیتن یاہو کو حقیر سمجھتے ہیں۔ جب وہ تقریبا 26 سال قبل اپوزیشن کے سربراہ تھے۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ نیتن یاہو کا اسحاق رابین کے قتل میں سیاسی کردار تھا۔ اس کہانی میں نیتن یاہو کا اہم کردار ہے۔
خیال رہے کہ رابین کو دائیں بازو کے اسرائیلی یگل عامر نے 5 نومبر کو شہر تل ابیب میں فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ سمجھوتےاور اوسلو معاہدے کی حمایت کے لیے منعقدہ ایک پروگرام کے دوران قتل کر دیا تھا۔
رابین کے دفتر کے سابق ڈائریکٹر جنرل نے نیتن یاہو کے نفتالی بینیٹ کے خلاف اکسانے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ”میں اس امکان کو رد نہیں کرتا کہ قتل دوبارہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کی توانائیوں سے صیہونی حکومت پر لرزہ طاری ہے، اسرائیلی فوجی عہدیدار
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے پورے فلسطینی ساحلی علاقوں میں اچانک فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔
عبرانی میڈیا کے مطابق فوج کی طرف سے شروع کی مشقوں کو اچانک قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ مشقیں نیوی کی جنگی تیاروں کا حصہ ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ پورے ساحلی علاقوں پر مشقیں شروع ہو رہی ہیں۔ ان مشقوں میں اسرائیلی جنگی بحری جہاز بھی حصہ لیں گے۔ یہ مشقیں بندرگاہوں، سمندر کے اندر ہوں گی جن میں دھماکوں کی آوازیں سنی جاسکتی ہیں۔
اگرچہ فوج کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ مشقیں پہلے سے طےشدہ سالانہ مشقوں کے شیڈول کا حصہ ہیں جن کا مقصد فوج کی جنگی استعداد کو بڑھانا ہے مگر اسرائیلی عسکری تجزیہ نگار ’امیر بوحبوط‘ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی نیول چیف ایڈمرل ڈیوڈ سلمیٰ نے ان مشقوں کو’اچانک‘ شروع کی گئی سرگرمی قرار دیا ہے۔ تاہم ا نہوں نے ان مشقوں کی مزید تفصیل بیان نہیں کی۔
عبرانی اخبار’مکور ریشن‘ کا کہنا ہے کہ یہ مشقیں شمال میں لبنان اور جنوب میں غزہ کے قریب شروع کی گئی ہیں۔