یمنی فوج اور انصار اللہ نے صوبہ مآرب کے شہر الجوبہ کو آزاد کرالیا
شیعیت نیوز: یمنی فورسز اور یمنی عوامی رضاکار فورس انصار اللہ نے صوبہ مآرب کے اہم شہر الجوبہ کو سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں سے آزاد کرالیا ہے۔
یمنی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فورسز نے الجوبہ کو آزاد کرانے کے بعد پوری طرح اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
یمنی میڈیا میںالجوبہ شہر میں یمنی فورسز اور یمنی تنظیم انصار اللہ کی تصاویر کو بھی منتشر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمن کے مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی اور سعودی عرب سے وابستہ ’الاصلاح‘ پارٹی کے کرایے کے فوج الجوبہ شہر سے فرار کر رہے تھے۔
الجوبہ کی آزادی سے مارب شہر کی طرف پیشرفت کا راستہ کھل گیا ہے جس سے تیل سے مالامال صوبے مآرب کو جنوب سے محاصرہ میں لینے کا کام آسان ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : قطر، محمد بن عبد الرحمان کی خلیج فارس تعاون تنظیم سے ایران سے رابطہ برقرار کرنے کی اپیل
تیل اور گیس کے ذخائر سے مالامال ہونے کی وجہ سے مآرب صوبہ خاص اہمیت کا حامل ہے۔
تجزیہ نگاروں کے مطابق، صوبے مآرب کے پوری طرح آزاد ہونے کی صورت میں یمن میں جارج سعودی اتحاد کا بچا کھچا دم خم بھی نکل جائے گا۔
صوبہ مآرب میں یمنی فورسز اور قبائل کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ یمنی تنظیم انصار اللہ کا کہنا ہے کہ صوبہ مآرب کی آزادی در حقیقت سعودی عرب کی یمن میں شکست کا سنگ میل ثابت ہوگی۔
سعودی عرب اور امریکہ سمیت کئی دوسرے ملکوں کی حمایت سے یمن پر 26 مارچ 2015 سے یمن پر فضائی و زمینی حملے کر رہا ہے جس کے باعث اب تک 20 ہزار سے زیادہ یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور دسیوں لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔
سعودی اتحاد نے مستعفی و فراری صدر منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانے کے لئے حملے شروع کئے اور یمن کی سمندری، ہوائی اور زمینی ناکہ بندی کر رکھی ہے، لیکن ابھی تک یہ اتحاد اپنے کسی بھی ہدف میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔
سعودی اتحاد کی ناکہ بندی کی وجہ سے یمن کو اشیاء خورد و نوش اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔







