اہم ترین خبریںعراق

عراق میں قبل از وقت عام انتخابات کے لئے ووٹنگ مکمل

شیعیت نیوز: عراق میں قبل از وقت عام انتخابات کے لئے کل ووٹ ڈالے گئے۔ عراق کے پارلیمانی الیکشن میں پولنگ کا عمل صبح سات بجے شروع ہوا جو شام چھے بجے تک جاری رہا ہے۔

انتخابات میں عراقی عوام 329 نمائندوں کا انتخاب کرے گی اور یہ نمائندے نئے وزیر اعظم اور نئی حکومت کا انتخاب کریں گے۔

عراق میں عام انتخابات میں 3249 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 951 خاتون امیدوار ہیں۔

عراق میںعام انتخابات میں 329 کرسیوں کے لئے 21 سیاسی دھڑوں کے درمیان رقابت ہو رہی ہے جبکہ انتخابات میں شامل پارٹیوں کی تعداد 167ہیں جس میں 58 پارٹیاں دھڑے کی شکل میں شامل ہوئی ہیں۔

عراق کی 4 کروڑ کی آبادی میں 2 کروڑ 50 لاکھ لوگ حق رائے دہی رکھتے ہیں۔

عراق کی سبھی مذہبی اور سیاسی شخصیات نے بڑے پیمانے پر ووٹنگ میں شرکت کی سفارش کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں : واقعہ قندوز پر آیت اللہ سیستانی کا رد عمل، مسلمان ملکوں کے رویہ پر اظہار افسوس

آیت اللہ سیستانی نے ایک بیان میں سبھی لوگوں سے ذمہ داری و ہوشیاری کے ساتھ انتخابات میں شامل ہونے کی اپیل کے ساتھ ہی کہا ہے کہ یہ انتخابات حالانکہ نقص سے خالی نہیں ہیں، لیکن ملک کو ایسے مستقبل کی طرف لے جانے والا سب سے پر امن راستہ ہیں جو ماضی سے بہتر ہوگا اور ملک کو سیاسی تعطل سے بچائے گا۔

ووٹنگ کے دوران سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے حتی کہ عراق کی فضائی حدود کو بھی بند کیاگیا تھا۔

اس درمیان عراق کی قومی سلامتی کے امور کے مشیر قاسم الاعرجی نے عراقی عوام کو اطمینان دلایا ہے کہ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کے اعلان کے بعد کسی بھی طرح کی بدامنی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور ہر طرح کے ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لئے سارے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق کے پارلیمانی انتخابات ملک کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے ایک قومی جشن ہیں۔ انہوں نے پرامن ماحول میں پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے سبھی سیکورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button