دنیا

فرانس میں زیر تعمیر یورپ کی سب سے بڑی مسجد کو شہید کرنے کی دھمکی

شیعیت نیوز: فرانس میں زیر تعمیر یورپ کی سب سے بڑی مسجد کی انتظامیہ کو ایک خط موصول ہوا ہے، جس میں مسجد پر حملے اور شہید کرنے کی ناپاک دھمکی دی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں ترکی جانب سے تعمیر کی جانے والی یورپ کی سب سے بڑی مسجد آئپ سلطان کو اعلان جنگ کے عنوان سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔

خط میں مسجد کی تعمیر کرنے والی اسلامی تنظیم کی چیئرپرسن کو قتل اور زیر تعمیر مسجد پر بمباری کی دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اچھی طرح سے تیاری کرو، بدلہ شروع ہوتا ہے۔ ہم مساجد کے خلاف ہیں اور انھیں بڑے حملوں سے نشانہ بنائیں گے۔

گمنام خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فرانس میں اسلام کے لیے کوئی جگہ نہیں اور ملک میں رہائش پزیر مسلمانوں کو اپنے مذہب یا فرانس میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا اور ہمیں یقین ہے اکثریت اسلام کا انتخاب کرے گی۔ پھر کیوں آپ لوگ فرانس میں رہ رہے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں : عراق میں عام انتخابات، تشہیراتی مہم کا وقت ختم، اتوار کو عوام ووٹ ڈالیں گے

واضح رہے کہ فرانس میں زیر تعمیر سلطان مسجد سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گی۔ مسجد کے اندرونی حصے کی گنجائش ڈھائی ہزار افراد کی ہے جب کہ بیرونی حصے میں مزید ڈھائی ہزار نمازی عبادت کرسکتے ہیں اس کے علاوہ مسجد کے احاطے میں میوزیم، لائبریری اور ریسٹورینٹ بھی ہوں گے۔

دوسری جانب برطانیہ یں ایندھن کی قلت کے بحران کا تیسرا ہفتہ شروع ہونے پر پٹرول پمپ کے مالکوں نے جاری موجودہ صورت حال پر شدید احتجاج کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق احتجاج کرنے والوں نے برطانیہ میں ایندھن کا بحران جاری رہنے کی بنیادی وجہ کے بارے میں آزادانہ تحقیقات کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ان احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ لندن اور جنوب مشرقی برطانیہ کے 12 فیصد پٹرول پمپ، ایندھن کی قلت و فقدان کی بنا پر بند پڑے ہوئے ہیں۔ ڈرائیوروں کی کمی اور پٹرول پمپ پر لوگوں کا ہجوم برطانیہ میں ایندھن کے بحران کا باعث بنا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ پٹرول پمپ پر تیل کا اسٹاک پہلے ہی اپنے معمول کی سطح سے کم ہو چکا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button