اہم ترین خبریںپاکستان

بزرگ عالم دین ، درجنوں فلاحی اداروں کے موسٔس علامہ سید نذرالحسنین عابدی نجفی رحلت کرگئے

مرحوم گذشتہ چند ہفتوں سے کراچی کے جناح اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

شیعیت نیوز: بزرگ عالم دین ، درجنوں فلاحی اداروں کے موسٔس علامہ سید نذرالحسنین عابدی نجفی رحلت کرگئے، مولانا نذر الحسین عابدی نجفی کا شمار کراچی کے بزرگ علمائےکرام میں ہوتا تھا، وہ گذشتہ چند ماہ سےشدید علیل تھے۔ مرحوم کا جسد خاکی امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی منتقل کردیا گیا۔نماز جنازہ جلد متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق جامع مسجد باب النجف بفرزون کراچی کے امام جمعہ والجماعت ، عابدیہ مشن ٹرسٹ کے بانی چیئرمین بزرگ عالم دین علامہ سید نذرالحسنین عابدی کراچی میںمختصرعلالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے ۔

مرحوم کراچی میں درجنوں مساجد وامام بارگاہوں کے بانی ومنتظم تھے، ان کے زیر انتظام فعال عابدیہ مشن ٹرسٹ بےشمار فلاحی ورفاعی منصوبوں پر کام کررہی ہے ۔مرحوم نے ترویج واشاعت مکتب اہل بیتؑ کیلئے شب وروز خدمات انجام دیں ۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں موجود شاہراہ یزید بن معاویہ پر لعنت بھیجنا بھی جرم بن گیا

مرحوم علامہ سید نذرالحسنین عابدی نجفی نے دینی علوم حوزہ علمیہ نجف اشرف میں حاصل کیئے۔اس کے بعد کراچی میں جامع مسجد باب النجف بفرزون کراچی سے اپنی دینی وملی خدمات کے سفر کا آغاز کیا۔

مرحوم گذشتہ چند ہفتوں سے کراچی کے جناح اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ان کا جسدخاکی امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی منتقل کردیا گیا جبکہ تاحال نماز جنازہ کا اعلان سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button