اہم ترین خبریںایران

ایران مشکل حالات میں لبنان کو تنہا نہیں چھوڑے گا، ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سے ملاقات کی۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دورہ لبنان کے دوران حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی صورتحال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایران کے وزیر خارجہ عبداللہیان نے اس ملاقات میں لبنان کے بارے میں ایران کے اصولی اور ٹھوس موقف اور ہر مشکل وقت میں لبنان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے پر تاکید کی۔

اس ملاقات میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران نے اپنے عمل سے یہ ثابت کر دیا کہ ایران لبنان کا سچا اور وفادار دوست ہے اور اپنے دوستوں کو تنہا نہیں چھوڑتا لبنانی عوام اور حکومت کا ساتھ دینے پر ایران کی قدردانی کی۔

یہ بھی پڑھیں : یکطرفہ پابندیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کو بھی متاثر کرنے کا باعث بنیں، اسماعیل بقائی ہامانہ

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ نے دورہ لبنان کے موقع پر کئی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں۔

رپورٹ کے مطابق  ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ بیروت میں لبنان کے صدرمیشل عون سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انھوں نے کہا کہ ایران مشکل حالات میں لبنان کو تنہا نہیں چھوڑےگا۔

رپورٹ کے مطابق ایران اور لبنان کے وزرائے خارجہ کے درمیان بھی ملاقات ہوئی جس میں فریقین نے دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران اور لبنان کے وزرائے خارجہ نے اس ملاقات کے بعد مشترکہ طور پر ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے جو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ لبنان کے دورے پر ہیں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لبنان کے خلاف امریکی پابندیوں کو ناکام بنانے کے لئے لبنانی عوام اور لبنانی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button