مشرق وسطی

شام نے اپنے اتحادیوں کے تعاون سے دہشت گردی کو شکست دی، فیصل مقداد

شیعیت نیوز: شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے اپنے اتحادیوں کے سات مل کر دہشت گردی کو شکست دی اور دہشت گردی کے مقابلے میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

فیصل مقداد نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام، ایسا بڑا ملک ہے جو امریکہ، سعودی عرب اور ان کے اتحادی ملکوں کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت کے ساتھ بیرونی مداخلت کا نشانہ بنا ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ شام نے اپنے اتحادی ملکوں کی حمایت و تعاون سے دہشت گردی کو شکست دی ہے۔ شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جولان شام کا علاقہ ہے اور وہ اپنے علاقے کو غاصب صیہونی حکومت سے واپس لے کے رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی عدلیہ کے اسرائیل کی حمایت میں کانفرنس منعقد کرنے والوں کے وارنٹ جاری

شام کا بحران سن دو ہزار گیارہ سے امریکہ اور سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی سرگرمیوں سے شروع ہوا۔ اس کا مقصد شام کی حکومت کو گرانا تھا لیکن دس سال گزر جانے کے بعد بھی امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا یہ مقصد پورا نہ ہو سکا۔

شام نے ایران کی فوجی مشاورت، روس کی مدد اور استقامتی محاذ کے تعاون سے دہشت گردوں کی شکست دے دی اور ایک مختصر سا علاقہ دہشت گردوں کے قبضے میں رہ گیا جس کو آزاد کرانے کے لئے شامی فوج کی کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب شام وعراق کی سرحد پر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق، شام کی انسانی حقوق کی تنظیم نے جس کا مرکز برطانیہ میں ہے کہا ہے کہ کل رات شام و عراق کی سرحد کے نزدیک واقع علاقے البوکمال کے قریب زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ ابھی تک شام و عراق کے کسی بھی سرکاری ذرائع نے اس دھماکے پر رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

20 ستمبر کو بھی البوکمال شہر میں فضائی حملہ ہوا تھا جس کے بعد زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی تھی۔

البوکمال پر امریکہ اور اسرائیل کے فوجی طیارے حملے کرتے رہتے ہیں اور اس شہر پر ان کے ڈرون کی پروازیں بھی جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button