اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ، 28 سالہ محمد خبیصہ فلسطینی نوجوان شہید

شیعیت نیوز: صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک 28 سالہ محمد خبیصہ فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 28 سالہ محمد خبیصہ صیہونی کالونیوں کی تعمیرات کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران جنوبی نابلس میں صیہونی فوج کی فائرنگ میں شہید ہوگیا۔

فلسطینی انتظامیہ کی وزارت صحت نے جمعے کے روز اپنے بیان میں اس بات کی خبر دی ہے۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ غاصب اسرائیلی فوجیوں نے محمد خبیصہ کے سر میں گولی ماری جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

جنوبی نابلس کی بیتا کالونی میں کچھ مہینوں سے صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں جن پر ہر بار اسرائیلی فوجی حملہ کرتے ہیں۔ بیتا میں ہونے والے مظاہروں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد آٹھ ہوگئی جبکہ سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی کڑی پابندیاں توڑ کر 45 ہزار فلسطینیوں کی قبلہ اوّل میں نماز جمعہ

دوسری جانب فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کا شکار 17 مریض دم توڑ گئے جب کہ 2231 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 2809 مریض صحت یاب ہوئے۔

می کیلہ نے معمول کی ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں کورونا کے 12 اور غرب اردن کے علاقوں سلفیت میں ایک، طولکرم میں دو اور نابلس میں دو مریض دم توڑ گئے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران طولکرم میں 93، اریحا اور وادی اردن میں 40، القدس کے مضافات میں 26، قلقیلیہ میں 26، سلفیت میں 21، نابلس میں 87، جنین میں 54، رام اللہ اور البیرہ میں 90، بیت لحم میں 18،  طوباس میں 6، الخلیل میں 25، غزہ میں 1745 نئے کورونا مریضوں کی تصدیق کی گئی۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طورپر 8976 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔

فلسطینی علاقوں میں کورونا کے صحت ہونے والے مریضوں کا تناسب 92 فی صد، فعال کیسز 7 فی صد اور اموات ایک فی صد ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button