پاکستان میں دفن وہ خوش نصیب ذاکر جس کی نماز جنازہ امام علی رضا ؑ نے خود آکر پڑھائی تھی
یہ ذاکر ہر مجلس میں امام علی رضا ع کاذکر پڑھتا تھا جب اسکی وفات کا وقت قریب آیا تو اس نے نصیحت کی کہ میرا جنازہ تیار کرکے رکھ دینا اور کوئی نماز جنازہ نہ پڑھے مشہد سے میرے مولا امام علی رضا ع خود آکر پڑھائیں گے۔

شیعیت نیوز:سرزمین پاکستان میں ایک ایسا بھی خوش نصیب ذاکراہل بیتؑ دفن ہے جسکی نماز جنازہ امام علی رضا ع نے خود مشہد مقدس سے آکر پڑھائی تھی ۔اس ذاکر کا نام ہے غلام حسین لیکن مشہور غمگین پھٹان کے نام سے ہے اس ذاکر اہل بیت ع کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ تقریبا” تیس سال ذاکری کی اور یہ ذاکر ہر مجلس میں امام علی رضا ع کاذکر پڑھتا تھا جب اسکی وفات کا وقت قریب آیا تو اس نے نصیحت کی کہ میرا جنازہ تیار کرکے رکھ دینا اور کوئی نماز جنازہ نہ پڑھے مشہد سے میرے مولا امام علی رضا ع خود آکر پڑھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز شریف کا شوہر کیپٹن(ر) صفدر بھی شیعہ مکتب فکر کا کھلا دشمن نکلا
اسکی نصیحت کے مطابق اسکا جنازہ تیار کرکے اک جگہ رکھ دیا گیا اتنے میں زور سے اندھی چلی اک طرف سے لوگوں نے دیکھا کہ اک نورانی چہرے والی شخصیت گھوڑے پر سوار ہو کر آرہی ہے جلال اور رعب اتنا کہ کسی کی جرات نہیں تھی کہ کوئی پوچھ سکے آپ کون ہیں؟ اس نورانی شخصیت نے نمازجنازہ پڑھائی ،جب وہ نماز جنازہ ہو چکی تو اک بزرگ سید آگئے بڑھا اور ہاتھ جوڑ کر کہتا آپ اپنا تعارف کروا دیں آپ کون ہیں ؟اس وقت اس نورانی شخصیت نے کہا میں علی ابن موسی الرضاؑ ہوں میرا یہ ذاکر میرا ذکر کرتا تھا اب یہ فوت ہوا تو میں خود اسکا نماز جنازہ پڑھنے آیا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: مایہ ناز ایرانی سائنسدان شہید محسن فخری زادے کو کس نے کیسے قتل کیا؟ نیویارک ٹائمز نے خبر شائع کردی
جی تو قارئین محترم یہ واقعہ ہے 60کی دہائی کا ، ان عظیم ومرتبت ذاکر والی خراسان کی قبر مبارک دربار سخی ادھم سلطان شیرازی کے احاطہ میں پنجاب میں طرطی پور بھیرہ ٹول پلازہ تحصیل بھلوال ڈسٹرکٹ سرگودھا سے دو تین کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔