دنیا

برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا کے درمیان معاہدے پر فرانس سخت برہم

شیعیت نیوز: فرانس نے برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا کے درمیان معاہدے کے اعلان پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے امریکہ میں اپنے سفارت خانہ میں مشترکہ جشن کے پروگرام کو ملتوی کر دیا۔

فرانس کے عہدیدار نے نام ظاہر نہ ہونے کی شرط پر اس بارے میں نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ یہ تقریب امریکہ-فرانس کے درمیان اتحاد کو مضبوط بنانے کے لئے ہونے والی تھی لیکن نئے سیکورٹی معاہدے کے مدنظر اس تقریب کا انعقاد مضحکہ خیز لگتا ہے۔

یہ جشن کیپ نامی لڑائی کی 240 ویں سالگرہ پر جمعہ کو امریکہ میں فرانس کے سفارت خانے میں منعقد ہونے والا تھا۔ اس جشن کا ایک حصہ امریکہ کی میریلینڈ بندرگاہ میں بھی منعقد ہونے والا تھا۔

دوسری طرف وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ آسٹریلیا کے ساتھ نیوکلیئر آبدوز کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون سے متعلق اتفاق کے بارے میں فرانس کو پہلے ہی بتا دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹوکیو اولمپک اور پیرالمپک کھلاڑیوں کی رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات

یہ ایسی حالت میں کہ فرانس کے وزیر خارجہ نے آسٹریلیا کے آبدوز خریدنے کے معاہے کو مسترد کرنے کے اقدام کو، پیٹھ میں چھری گھونپنے سے تعبیر کیا ہے۔

دوسری طرف آبدوز ڈیل تنازع پر فرانس نے امریکہ اور آسٹریلیا سے سفیر واپس بلا لیے۔

فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہمارے سفیر کو آسٹریلیا کی جانب سے آبدوزوں سے متعلق معاہدے میں دھوکا دہی پر بلایا گیا ہے۔آسٹریلیا کا فرانس کی روایتی آبدوز خریدنے کی ڈیل توڑنا ناقابل قبول رویہ ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فرانس کی روایتی آبدوز ڈیل توڑ کر آسٹریلیا اب امریکہ کی ایٹمی آبدوز خرید رہا ہے۔ اس ڈیل کی مالیت 36 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے بدھ کی رات آنلائن اجلاس میں بحر اعظم ہند اور بحر اعظم اٹلانٹک میں سفارت کاری،سیکورٹی اور فوجی معاملوں میں تعاون کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button