اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیل نے غزہ کو کورونا ویکسین کی 50 ہزار خوراکوں سے محروم کردیا

شیعیت نیوز: فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کی وجہ سے غزہ کی پٹی کے عوام کورونا ویکسین کی 50 ہزار خوراکوں سے محروم ہوگئے ہیں۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے کرم ابو سالم گذرگاہ پر رام اللہ سے آنے والے سامان کو روک لیا۔ اس سامان میں کورونا کی فائز ویکسین کی پچاس خوراکیں بھی شامل تھیں جو اپنے مقررہ وقت پر غزہ نہ پہنچ پانے کی وجہ سے یہ ویکسین ضائع ہوگئی۔

غزہ کی وزارت صحت نے 50 ہزار ڈوز کے خراب ہونے کے لئے صیہونی حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت نے ان ٹیکوں کو صحیح وقت پر غزہ پہونچنے سے روک دیا۔ صیہونی حکومت نے کورونا کے ٹیکوں کو لمبی مدت تک حمل و نقل کی غیر مناسب صورتحال کے حوالے کردیا جس سے یہ ٹیکے خراب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی ، 26فلسطینی گرفتار

غزہ پہونچنے پر ان ٹیکوں کی کیفیت کی طرف سے اطمینان کے حصول کے لئے جانچ کی گئی تو پتہ چلا کہ پوری کھیپ خراب ہوچکی ہے کیونکہ انکے استعمال کے لازمی درجہ حرارت میں انہیں نہیں رکھا گیا جس کے بعد ان سبھی خوراکوں کو پھینکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ویکسین ضائع ہونے کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پرعائد کی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غزہ کی پٹی کے عوام کو کورونا ویکسین سے محروم کرنا چاہتا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ غرب اردن کے جنین علاقے میں فلسطینی جوانوں اور صیہونی پولیس کے درمیان جھڑپ کی خبر ہے۔

فلسطین الیوم کے مطابق، اتوار کی رات جنین کے شمال میں وا‍قع الجملہ چک پوسٹ پر یہ جھڑپ ہوئی۔

اسی طرح ’عرابہ‘ قصبے اور دوتان چک پوسٹ کے قریب وا‍قع ’العرقہ‘ گاؤں میں بھی فلسطینی جوانوں اور صیہونی پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے صیہونی پولیس گذشتہ پیر کو جلبوع جیل سے سرنگ کے ذریعہ نکلنے میں کامیاب ہونے والے دو فلسطینی قیدیوں کا پتہ لگانے کے لئے، نسل پرست دیوار کے قریب گاؤں اور قصبوں میں گھروں میں گھس کر ان کی تلاشی رہ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button