اہم ترین خبریںپاکستان

کسی کے خلاف توہین کا مقدمہ درج کرانے کا اختیارایس پی، ڈی سی اور ڈی پی او رینک کے افسرکے پاس ہونا چاہیئے، علامہ عبدالخالق اسدی

یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ چند افراد تھانے میں جائیں اور کسی بھی شہری کے خلاف توہین کا مقدمہ درج کروا دیں خواہ وہ کسی بھی مسلک سے تعلق رکھتا ہو

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے. عزاداری پر قدغن کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹریٹ میں پنجاب کے اضلاع سے آئے ہوئے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک مسلک کی دوسرے مسلک کے خلاف مقدموں کے اندراج کے ذریعے غیر ارادی طور پر ہمارے ادارے ملک دشمن عناصر کے بچھائے ہوئے جال میں پھنستے چلے جا رہے ہیں۔خدانخواستہ یہ سلسلہ طول پکڑتا گیا تو یہاں اتحاد بین المسلمین قائم رکھنا ہاتھوں میں انگارے رکھنے کے مترادف ہوگا۔ حکومت اور اداروں کو اس خطرے کو بھانپتے ہوئے ایسے موقع پر سمجھداری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ چند افراد تھانے میں جائیں اور کسی بھی شہری کے خلاف توہین کا مقدمہ درج کروا دیں خواہ وہ کسی بھی مسلک سے تعلق رکھتا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ سنی علماءو مشائخ نے گستاخانِ اہل بیتؑ و صحابہ کرام سے اظہار لاتعلقی اور بیزار ی کردیا

انہوں نے کہا کہ کم از کم ایس پی رینک کا آفیسر اس قسم کی درخواست پر غور کرے اور اس کے بعد مقدمہ درج کرنے کیلئے ڈی سی او اور ڈی پی او کی مشاورت شامل حال ہو۔ انہوں نے کہا کہ وطن دشمن عناصر ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیں اور ہم کسی صورت ان فتنوں کو پنپنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button