اہم ترین خبریںایران

اسرائیل کی ہرزہ سرائی پر، ایران کی وزارت خارجہ کا دو ٹوک جواب

شیعیت نیوز: صیہونی وزیر خارجہ کی بکواس پر اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے تہران جواب کا حق اپنے لئے محفوظ رکھتا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کہا: قوانین کی دھجیاں اڑانے والی صیہونی حکومت اپنے ایٹم بم سے ایران کو ایسی حالت میں دھمکی دے رہی ہے کہ وہ این پی ٹی میں شامل نہیں ہے جبکہ ایران این پی ٹی کا رکن اور اسکی جوہری تنصیبات معائنہ شدہ ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مغرب کے اس منھ لگے کو پھروتی کی عادت پڑ گئی ہے لیکن اب دنیا اسکی اصلیت کو سمجھ چکی ہے۔ دنیا سمجھ گئی ہے کہ وہ اس وقت عالمی سطح پر عدم استحکام کا باعث ایک عنصر ہے۔

سعید خطیب زادے نے کہا کہ ایران کے پاس جواب دینے کا حق محفوظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم کے مرکزی قائدین اور علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات

واضح رہے کہ خود ساختہ صیہونی ریاست کے وزیر خارجہ یائیر لپید نے ماسکو کے اپنے تازہ دورے پر ایران پر ایٹم بم بنانے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے اسپوتنک نیوز سے انٹرویو میں دعوی کیا کہ ایران جوہری اسلحے کے قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی راکٹوں کے سامنے بے بس صیہونی وزیر نے بزعم خود ایران کو یہ دھمکی دی کہ اگر ایران بقول ان کے جوہری اسلحہ بنا لیتا ہے تو اسرائیل جواب دیئے بنا نہیں رہے گا۔

صیہونی وزیر خارجہ نے جمعرات کے دن بھی اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ پریس کانفرنس میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ایران کو جوہری اسلحے بنانے نہیں دیں گے، ایران کہتا ہے کہ اسرائیل کو ختم کر دے گا، مگر ہم اسے ایسا کرنے نہیں دیں گے!

متعلقہ مضامین

Back to top button