اہم ترین خبریںپاکستان

عباس ٹاؤن کراچی سبیل حملہ کیس، گرفتار شیعہ عزاداروں کےحوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

آج ان تینوں شیعہ اسیر عزاداروں کو انسداد دہشت گردی نمبر 20 پیشی پر لایا گیا جہاں وکیل سراج منگی ایڈوکیٹ نے کیس کی کامیاب پیروی کی

شیعیت نیوز: کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر سبیل امام حسین ؑ پر حملے کےکیس میں بلاجواز گرفتار عزاداروں کےحوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سبیل حملہ کیس میں گرفتار تین عزادروں کوانسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق عباس ٹاؤن کے نذدیک قائم سبیل امام حسین ؑ پر 9 محرم کی صبح مقامی وہابی مسجد کے پیش امام اور کالعدم سپاہ صحابہ کےدہشت گردوں نے حملہ کرکے عزاداروں کو شدید زخمی کیا تھا جبکہ اپنے ہی ساتھی کو گولی مار کر ہلاک بھی کردیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے مرکزی قائدین اور علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات

وقوعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابوکرنے کی کوشش کی بعد ازاں دوطرفہ مقدمات کے اندراج کے بعد پولیس نے ایک درجن سے زائد عزاداران حسینی کو گلستان جوہر اور اسکیم 33 کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا ، کچھ کوفوری اور کچھ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا لیکن 3 عزاداران حسین ؑ مرزا رفعت حسین ، طاہر عباس اور ہاشم عباس کو جیل منتقل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جبری لاپتہ پاکستان کی معروف علمی ومذہبی شخصیت اورنامور اسکالر علامہ سید مظہر حسین کاظمی بازیاب

آج ان تینوں شیعہ اسیرعزاداروں کو انسداد دہشت گردی نمبر 20 پیشی پر لایا گیا جہاں وکیل سراج منگی ایڈوکیٹ نے کیس کی کامیاب پیروی کرتے ہوئے تینوں اسیروں کو باعیوض 1لاکھ روپے فی فرد ضمانت منظور کروالی ہے ، تینوں اسیرعزاداروں کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیا گیا جہاں مرکزی تنظیم عزاداری کے صدر ایس ایم نقی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button