دنیا

امریکہ ایک بار پھر کورونا کے بلیک ڈیز میں پہنچ گیا، جان ہوپکنز یونیورسٹی

شیعیت نیوز: امریکہ میں کورونا کے سرکاری اعداد و شمار جاری کرنے والے ادارے جان ہوپکنز یونیورسٹی کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چار کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

جان ہوپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں یومیہ تین سو فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جبکہ یومیہ اموات کی تعداد دوگنا ہوگئی ہے۔

کورونا کے مریضوں اور اموات کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ اس وقت دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ وبائی امراض کے امریکی ادارے کے سربراہ انتھونی فوچی نے پچھلے دنوں اعلان کیا تھا کہ کورونا کے ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ملک کی صورتحال تیزی سے ابتری کی جانب جارہی ہے۔

کورونا کے خاتمے کا وعدہ کرنے والے جو بائیڈن کا امریکہ ایک بار پھر کورونا کے بلیک ڈیز میں پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسماعیل ھنیہ کی قیدیوں کے اسرائیلی زندان سے فرار پر زیاد النخالہ کو مبارکباد

دوسری جانب برطانیہ میں کورونا وبا سے متاثرہ ممالک کی درجہ بندی کا نظام یکم اکتوبر کو تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، اس تبدیلی کے پیش نظر گرین اور ایمبر کے بجائے صرف ریڈ لسٹ برقرار رہے گی۔ پاکستان برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں تاحال موجود ہے۔

برطانیہ کی جانب سے گزشتہ ماہ اپ ڈیٹ کی جانے والی ٹریول لسٹ میں بھی پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھا گیا تھا۔

برطانوی حکومت کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق پاکستان سے آنے والوں پر 10 روزہ ہوٹل قرنطینہ کی پابندی لازم ہے، جس کے پیش نظر قرنطینہ میں رہنے والے افراد کو 2 ہزار پاؤنڈ کے اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ نے ہوٹل میں قرنطینہ کے اخراجات میں بھی تقریباً 400 پاؤنڈ کا اضافہ کر دیا تھا جو قرنطینہ کرنے والوں کو خود ادا کرنے ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button