اہم ترین خبریںایران

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی پیرالمپک قافلے کی اعلی کارکردگی پر شکریہ ادا کیا

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ایک پیغام میں ٹوکیو کے2020 مقابلوں میں ایرانی پیرالمپک قافلے کی اعلی کارکردگی پر کا شکریہ ادا کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے پیغام کا متن حسب ذیل ہےرہبر معظم انقلاب اسلامی:
بسمہ تعالی

میں تہہ دل سے کامیاب پیرالمپک قافلے کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ایک بار پھر ایرانی قوم کو اپنے تمغوں سے خوش کیا۔

سید علی خامنہ ای

13 شہریور 1400 ہ شمسی

قابل ذکر ہے کہ ٹوکیو کے پیرالمپک مقابلوں کا گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا جس میں ایرانی ٹیم جس نے 62 کھیلاڑیوں کے ساتھ ان مقابلوں میں شرکت کی تھی، 12 طلائی، 11 چاندی اور ایک کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں : شام ہمیشہ لبنانی قوم کا ساتھ دیتا رہے گا، شامی صدر بشار الاسد

دوسری جانب ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکہ کی بالادستی اور طاقت اب زوال پذیر ہو چکی ہے اور اسے افغانستان کی صورتحال نے ثابت کر دیا ہے۔

ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے افغانستان کی صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے تجزیہ نگار اس نتیجے تک پہنچ چکے ہیں کہ افغانستان سے امریکی فوج کا ذلت آمیز فرار اس کی بین الاقوامی طاقت اور بالادستی کے زوال کی نشانی ہے۔

پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ افغانستان کی کٹھ پتلی حکومت کا ملک چھوڑ کر بھاگ جانا، طالبان کا کسی مشکل کے بغیر ملک پر قابض ہوجانا دراصل، امریکہ کی بیس سالہ فوجی موجودگی اور اس کی کٹھ پتلی حکومتوں کی کارکردگی سے عوامی ناراضگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال سے واضح ہوگیا کہ ملک کی ترقی اور پیشرفت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے بعض افغان عہدیداروں کا امریکہ پر بھروسہ کرنا، ایک اسٹریٹجک غلطی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button