اہم ترین خبریںلبنان

لبنان کے بزرگ عالم دین شیخ عبدالامیر قبلان اس دار فانی سے کوچ کر گئے

شیعیت نیوز: لبنان کے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ لبنان کے شیعہ مسلمانوں کی مجلس اعلای اسلامی کے سربراہ شیخ عبدالامیر قبلان اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔

لبنان کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق مرجع تقلید شیخ عبدالامیر قبلان کافی عرصے سے بیمار تھے اور کل رات 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

شیخ قبلان 1936 میں جنوبی لبنان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد محمد علی قبلان اور دادا موسی قبلان خطے کے مشہور و معروف علماء میں سےتھے۔

شیخ عبدالامیر قبلان نے نجف اشرف میں اپنی دینی تعلیم مکمل کی اور درجہ اجتہاد پر فائز ہوئے۔ آپ آیت اللہ العظمیٰ خوئی اور سید اسماعیل کے شاگردوں میں سے تھے۔

شیخ قبلان لبنان میں استقامتی محاذ کے بڑے حامی اور غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے سخت مخالف تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے ساحلی شہر دمام میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے

دوسری جانب حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اپنے ایک پیغام میں لبنانی شیعوں کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ شیخ عبدالامیر قبلان کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں سید حسن نصراللہ نے شیخ قبلان کو لبنانی استقامت کی مستحکم ڈھارس قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ قبلان فلسطین اور فلسطینیوں کے حقوق کے طاقتور حامی اور ان کی جدوجہد آزادی کا دلیرانہ دفاع کرنے والی ایک شخصیت تھی۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ آج ہم ایک عظیم قومی اور اسلامی شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں۔

عالمی تقریب مذاہب اسلامی کونسل کے سیکریٹری حمید شہریاری نے بھی شیخ  قبلان کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شیخ عبدالامیر قبلان اسلامی فرقوں کے درمیان وحدت کے سچے حامی تھے اور انہوں نے اپنی بابرکت زندگی راہ خدا کی حقانیت کو روشن کرنے میں بسر کی۔

حجت الاسلام شہریاری نے کہا شیخ قبلان پوری زندگی دشمنان خدا خاص طور سے صیہونی دشمن کے خلاف جدوجہد کی حمایت کرتے رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button