اہم ترین خبریںپاکستان

نوجوان اہل سنت مفتی فضل ہمدرد نے تکفیری وناصبی سازشوں کا گلا گھونٹ دیا

شیعہ سنی فسادات کرانے کی ایک بار پھر کوشش ، تکفیری عناصر کا گٹھ جوڑ ملک پاکستان کے امن و امان کو خراب کرنا ہے ۔

شیعیت نیوز: پاکستان میں تکفیری وناصبی عناصر کی جانب سے پیدا کردہ فرقہ وارانہ کشیدہ حالات اور بنو امیہ کو افضل قرار دینے کی ناکام کوششوں کے تناظر میں نوجوان اہل سنت مفتی فضل ہمدرد صاحب نےاپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ امیر معاویہ کبھی بھی سنی مقدسات میں نہیں رہے۔ کل کو یزید کو بھی مقدسات میں شامل کرنے کا کہیں گے۔ شیعہ سنی فسادات کرانے کی ایک بار پھر کوشش ، تکفیری عناصر کا گٹھ جوڑ ملک پاکستان کے امن و امان کو خراب کرنا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وطن عزیز میں سعودی نواز تکفیری وناصبی تنظیموں کی جانب سے امام حسین ؑ کے قاتل یزید لعین اور اس کے اسلام دشمن خاندان بنو امیہ کو بافضیلت اور یزید کو رضی اللہ قرار دینے کی مذموم کوششوں کو ایک جوان اہل سنت مفتی فضل ہمدرد نے بے نقاب کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنوامیہ کے حامیوں کو غیرت مند حسینیوں کا کرارا جواب، #یزیدیت_مردہ_باد ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

تاریخی حقائق اور روایات کی روشنی میں انہوں نے کہا کہ امیر معاویہ کبھی بھی اہل سنت کے مقدسات میں شامل نہیں رہے ہیں، آج امیر معاویہ تو کل یزید کو بھی اہل سنت کے مقدسات میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت پاکستان میں بنو امیہ کی تکریم کی مہم چلائی جارہی ہے،ایک اکثریتی فرقہ اہل تشیع کو اقلیت قرار نہیں دیا جاسکتا،کراچی میں ہونے والی ایک کانفرنس میں کھلے عام خلاف قانون شیعوں کی تکفیر کی گئی جس پر قانون کو حرکت میں آنا چاہیے تھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن کے بڑے ایک دوسرے کو کافر قرار دیتے رہے جو لوگ ایک دوسرے کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے وہ آج شیعوں کو کافر قرار دے رہے ہیں، اذان میں علیاً ولی اللہ کو دہشت گردی قرار دیا گیا یہ توہین اہل بیتؑ ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button