اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

سید علی گیلانی فلسطین سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کی توانا آواز تھے، اسماعیل ہینہ

شیعیت نیوز: تحریک حریت کشمیر کے سرکردہ رہنما سید علی گیلانی کشمیریوں ہی کے لیے نہیں بلکہ فلسطینیوں کے حق میں بھی بلند ہونے والی بلند آہنگ وتوانا آواز تھے۔ ان کی رحلت سے غیر ملکی تسلط کے خلاف جدوجہد کرنے والی اقوام بالخصوص فلسطینیوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

ان خیالات کا اظہار فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم فلسطین اسماعیل ہینہ نے برصغیر کے شیخ احمد یاسین (سید علی گیلانی) کی رحلت پر کنوینر تحریک حریت جموں وکشمیر غلام محمد صفی سے ٹیلی فون پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

اسماعیل ہنیہ نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی جہد مسلسل کا عملی نمونہ تھے۔ انھوں نے اپنی ساری زندگی کشمیریوں کی آزادی کے لیے وقف کر رکھی تھی، جس کے خاطر انہیں قید وبند کی سختیاں برداشت کرنا پڑیں۔ مرحوم گیلانی دنیا میں ظلم کے خلاف برسرپیکار اقوام، بشمول فلسطینیوں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے تھے۔

حماس کے رہنما نے اس موقع پر سید علی گیلانی کے اہل خانہ، تحریک حریت جموں وکشمیر کی قیادت اور کشمیریوں کے نام ایک خط بھی تحریر کیا، جس میں مرحوم رہنما کی کشمیر اور فلسطین کے لیے شاندار خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ یہ خط کشمیری رہنما غلام محمد صفی کے توسط سے متعلقہ افراد تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین، جبل صبیح کے مقام پر فلسطینی مظاہرین پر صیہونی فوج کی فائرنگ، 82 زخمی

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیرون ملک امور کے انچارج خالد مشعل نے اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والی فلسطینی لڑکی انھار الدیک کو جیل سے رہائی پرمبارک باد پیش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خالد مشعل نے انھارالدیک سے ٹیلیفون پربات کرتے ہوئے اسے جیل سے رہائی پرمبارک باد پیش کی ہے۔

خالد مشعل کا کہنا تھا کہ جلد اسرائیلی زندانوں میں قید تمام فلسطینی آزادی کی نعمت سے بہر مند ہوں گے۔

خیال رہے کہ انھار الدیک امید سےہے اور جلد ہی اس کےہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

خالد مشعل سے گفتگو کرتے ہوئے انھار الدیک نے کہا کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی مائیں، بہنیں اور بچیاں غیرانسانی ماحول میں قید ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی خواتین کے حوصلے بلند ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button