دنیا

جب تک زندہ ہوں طالبان درہ پنج شیر پر قبضہ نہیں کرسکتے، احمد مسعود

شیعیت نیوز: افغانستان میں قومی مزاحمتی فرنٹ نے درہ پنج شیر میں طالبان کی فتح کا دعویٰ مسترد کر دیا۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق احمد مسعود نے کہا ہے کہ جب تک وہ زندہ ہیں پنج شیر پر طالبان کا قبضہ نہیں ہو گا۔

طالبان ذرائع نے درہ پنج شیر پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی پنج شیر کے تمام 34 اضلاع پر ہمارا کنٹرول ہے۔  پنجشیر پر قبضے کے دعوؤں کے بعد گزشتہ رات کابل ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھا۔

دوسری جانب قومی مزاحمتی فرنٹ کے ترجمان علی نظاری نے طالبان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے جنگجوؤں کو طالبان پر سبقت حاصل ہے۔

علی نظاری نے کہا کہ قومی مزاحمتی فرنٹ نے پنج شیر وادی کے شمال مشرق میں طالبان جنگجوؤں کو گھیر لیا ہے۔

ترجمان قومی مزاحمتی فرنٹ کا کہنا ہے کہ پنج شیر میں کئی سو طالبان جنگجو پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ پنج شیر میں طالبان کا اسلحہ ختم ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے تمام جرائم میں بحرین کی برابر کی شراکت داری کے مترادف ہے، ترجمان حازم قاسم

علی نظاری نے کہا کہ درہ پنج شیر میں طالبان ہتھیار ڈالنے کی شرائط پر مذاکرات کر رہے ہیں۔

پنج شیر میں طالبان کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ درہ پنج شیر کی مزاحتمی فورسز کے ترجمان علی نظاری نے کہا ہے کہ قومی مزاحمتی فرنٹ نے پنج شیر وادی کے شمال مشرق میں طالبان جنگجوؤں کو گھیر لیا ہے۔

ترجمان قومی مزاحمتی فرنٹ کا کہنا ہے کہ پنج شیر میں کئی سو طالبان جنگجو پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ طالبان کا اسلحہ ختم ہو رہا ہے۔ علی نظاری نے کہا کہ درہ پنج شیر میں طالبان ہتھیار ڈالنے کی شرائط پر مذاکرات کر رہے ہیں۔

سابق نائب صدر امر اللہ صالح نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وقت پنج شیر میں ہی موجود ہے، تاجکستان فرار ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button