اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

دو ماہ میں اسرائیلی فوج نے نو فلسطینی بچے شہید کیے، یونیسیف

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ’ یونیسیف ‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ 7 مئی سے 31 جولائی 2021ء کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں 9 فلسطینی بچے شہید اور 556 زخمی ہوئے۔

یونیسیف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوج نے فلسطینی شہریوں پر براہ راست گولیاں چلائیں اور ان کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں نو بچے شہید ہوئے۔ اس دوران اسرائیلی  فوج نے 170 فلسطینی بچے حراست میں لیے۔

یونیسیف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بجٹ کی قلت کے باعث وہ فلسطینی بچوں کی بہبود اور بحالی کے لیے پروگرامات کوآگے نہیں بڑھا سکتے۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پرمسلط کی گئی جنگ کے دوران 116چھوٹے بچوں کے اسکولوں کو نشانہ بنایا  جب کہ 140 بڑے اسکول تباہ کیے گئے۔ حملوں میں تباہ ہونے اسکولوں میں اونروا کے 41 اسکول بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے دورہ امریکہ کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ

دوسری جانب مشرقی غزہ میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی بچہ عمر حسن أبو النیل شہید ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ فلسطینی بچے گزشتہ ہفتے صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے غزہ کی پٹی میں زخمی ہوا تھا اور ایک ہفتے تک ہسپتال میں داخل رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوا۔

دوسری جانب فلسطینی عوام نے غزہ کے محاصرے، صیہونی بستیوں کی تعمیر اور صیہونیوں کے جاری جرائم کے خلاف ہر ہفتے کی طرح کل بھی فلسطین کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے۔ جس میں اسرائیل کی جارحیت کی وجہ سے کئی فلسطینی زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں اس وقت بھی چار ہزار سات سو فلسطینی قیدی موجود ہیں جن میں دو سو پچاس بچے اور سینتالیس عورتیں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button