دنیا

بدنام زمانہ بلیک واٹر افغانستان میں کیا کر رہی ہے

شیعیت نیوز: افغانستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظراس ملک میں بدنام زمانہ بلیک واٹر کی سرگرمیاں بھی تیز ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بدنام زمانہ دہشت گرد ایجنسی بلیک واٹر جو اس سے قبل افغان عوام کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھی اب اس کی جانب سے افغانیوں سے پیسے بٹورنے کا انکشاف ہوا ہے، کابل سے لوگوں کو نکالنے کیلئے بلیک واٹر فی شہری 6 ہزار 500 ڈالر وصول کر رہی ہے۔

دوسری جانب امریکہ اور برطانیہ سمیت تین ممالک نے افغانستان میں موجود اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کابل کے ہوائی اڈے پر دہشت گردانہ حملے کے خطرے کے پیش نظر وہاں جانے سے گریز کریں۔

تینوں ممالک نے الرٹ میں کہا ہے کہ وہ کابل ایئر پورٹ سے چلے جائیں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ طالبان نے 31 اگست کو انخلا کی آخری تاریخ کے بعد بھی امریکی شہریوں اور خطرے سے دوچار افغانوں کو ملک چھوڑنے کی اجازت دینے کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 1500 امریکی شہری تاحال افغانستان میں موجود ہیں، اپنے شہریوں سے روزانہ کی بنیاد پر رابطہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جاپان کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد آلودہ امریکی ویکسین ارسال، ٹوکیو نے ویکسین روک دی

امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان پر طالبان کا کنٹرول ہو جانے کے بعد سے اب تک اس ملک سے امریکہ کے تقریبا ساڑھے چار ہزار فوجیوں کو منتقل کیا جا چکا ہے۔

انٹونی بلنکن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اکتیس اگست کی مقررہ مہلت کے اندر افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کو نکال لیا جائے گا۔

امریکی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران نوے پروازوں کے ذریعے انیس ہزار افغان شہریوں کو افغانستان سے باہر منتقل کیا گیا ہے اور یہ عمل مسلسل جاری ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں سے امریکی فوجیوں کو سی آئی اے کی نگرانی میں اور ہیلی کاپٹروں سے کابل ائیرپورٹ منتقل کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل طالبان نے دھمکی دی تھی کہ اکتیس اگست کی ڈیڈ لائن کے بعد امریکی فوجیوں کی افغانستان میں موجودگی ان کے حق میں نہیں ہوگی۔ طالبان نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ امریکہ، افغانستان میں افراتفری کا ماحول پیدا کرنے کے لئے افغان شہریوں کو ترک وطن کرنے کی ترغیب دلا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button