دنیا

جاپان کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد آلودہ امریکی ویکسین ارسال، ٹوکیو نے ویکسین روک دی

شیعیت نیوز: جاپانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں اسپین کے ذریعے بڑی تعداد میں منگوائی گئی کورونا وائرس کی امریکی ویکسین ماڈرنا آلودہ نکلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی خبررساں ایجنسی بی بی سی نے اطلاع دی ہے کہ جاپان میں اسپین کے ذریعے منگوائی گئی امریکی ویکسین ماڈرنا کی 1 کروڑ 63 لاکھ سے زائد ڈوزیں آلودہ نکلی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جاپانی دواساز کمپنی ٹاڈکا نے ویکسین کے استعمال کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے وسیع پھیلاؤ کے پیش نظر تحقیق کی تو پتہ چلا کہ درآمد شدہ ویکسین کی وائل میں آلودگی موجود ہے جو نہ صرف کورونا وائرس کے خلاف جسم میں کوئی مزاحمت ایجاد نہیں کرتی بلکہ کورونا کے پھیلاؤ میں بھی ممد و معاون ہے جس کے بعد ٹوکیو نے وہ ویکسین قبضے میں لے کر اس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ابتدائی ایام میں ہی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے امریکہ و برطانیہ کی جانب سے دوسرے ممالک کی عوام پر دواؤں کی آزمائش سے متعلق تاریخی تجربات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے عوام الناس کی جان کی حفاظت کے پیش نظر ان دونوں ممالک کی جانب سے ملک میں ویکسین کی درآمد پر پابندی کا اعلان کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : کابل میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر امریکی صدر بائیڈن آبدیدہ ، بدلہ لینے کا اعلان

دوسری جانب بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز دو دن سے بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 46164 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسی عرصے کے دوران 607 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

جمعرات کو ملک میں 80 لاکھ 40 ہزار 407 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 60 کروڑ 38 لاکھ 46 ہزار 475 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 46607 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 25 لاکھ 58 ہزار 530 ہوگئی ہے۔

اس دوران 34 ہزار 159 مریضوں کی صحتیابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد تین کروڑ 17 لاکھ 88 ہزار 440 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں ایکٹیو کیسز 11398 سے بڑھ کر 3 لاکھ 33 ہزار 725 ہوگئے ہیں۔ اسی دوران 607 مزید مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 436365 تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button