اہم ترین خبریںدنیا

کابل ایئرپورٹ پر خودکش دھماکوں میں 13 امریکی اور 28 طالبان ہلاک

شیعیت نیوز: کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر 2 خودکش دھماکوں میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 90 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ گذشتہ روز 2 خودکش دھماکوں سے گونج اُٹھا۔ ایک دھماکہ ایئرپورٹ کے مرکزی دروازے پر ہوا جب کہ دوسرا دھماکہ قریبی ہوٹل کے باہر ہوا، جہاں برطانوی فوجی اور حکام مقیم تھے۔

خودکش دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 90 ہوگئی ہے جب کہ 150 سے زائد زخمی ہیں۔ دھماکے میں 13 امریکی فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہوئے جب کہ 28 طالبان بھی دھماکے میں جاں بحق ہوگئے۔

سی این این کے مطابق دولت اسلامیہ خراسان نے کابل ائیرپورٹ پر ہونے والے خودکش دھماکوں کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ اپنے ٹیلی گرام چینل پر دیئے گئے پیغام میں کیا ہے۔ شدت پسند گروپ کا کہنا ہے کہ ایک خود کش بمبار نے افغان اور امریکی فوجیوں کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑایا۔

یہ بھی پڑھیں : الشیخ رائد صلاح قید تنہائی میں انتہائی غیرانسانی ماحول قید کاٹ رہے ہیں

پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ کابل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والے دھماکوں میں 13 امریکی فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 5 اہلکاروں کی حالت نازک ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونیوالوں کی شناخت اہلخانہ کی اجازت کے بعد ظاہر کی جائے گی۔ یہ افغانستان میں 20 سالہ جنگ میں کسی ایک دن میں مارے گئے امریکی فوجیوں کی دوسری بڑی تعداد ہے۔

اس سے قبل 2011 میں ہیلی کاپٹر پر حملے میں 30 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جو کہ ایک دن میں ہلاک ہونیوالے امریکی فوجیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

ترجمان طالبان نے بھی تصدیق کی ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے خودکش دھماکوں میں ایئرپورٹ کے اطراف سیکیورٹی کے انتظامات سنبھالنے والے 28 جنگجو بھی ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

طالبان نے ایئرپورٹ پر ناقص سیکیورٹی کی ذمہ داری امریکا پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ کی سیکیورٹی امریکی اہلکاروں کے پاس تھی جو لوگوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button