دنیا

سابق افغان صدر اشرف غنی کے بھائی کا طالبان کی حمایت کا اعلان

شیعیت نیوز: افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے افغان طالبان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

افغان طالبان کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کیا گيا ہے جس میں حشمت غنی احمد زئی اور سینیئر طالبان رہنما خلیل الرحمان حقانی کو ملاقات کرتے دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے اس ملاقات میں طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل حشمت غنی احمد زئی کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امید ہے کہ طالبان افغان عوام کو امن دیں گے۔

طالبان لیڈر خلیل الرحمان حقانی نے اس سے پہلے، سابق صدر حامدکرزئی، اعلی مصالحی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار سے بھی ملاقات کی تھی۔

طالبان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمان حقانی کو کابل کا گورنر بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ظلم کی انتہا، بہاولنگر جلوس عاشورا پرسعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کےحملے میں 6 سالہ یتیم بچی ماہین بھی شہید ہوگئی

دوسری جانب طالبان نے کابل فتح کرنے کے چار دن بعد افغانستان میں اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

روسی نیوز چینل ’’آر ٹی‘‘ کی انگریزی ویب سائٹ کے مطابق، افغانستان میں اسلامی حکومت یعنی امارتِ اسلامی قائم کرنے کا اعلان، افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ایک ٹویٹ میں کیا ہے۔ اسی ٹویٹ میں انہوں نے ’’افغانستان اسلامی امارت‘‘ کے جھنڈے اور سرکاری نشان کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان پر برطانیہ کا متنازعہ تسلط ختم ہونے کے 102 سال بعد وہاں امارتِ اسلامی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 19 اگست کا دن ہر سال ’’نو آبادیاتی سپر طاقتوں سے آزادی کے دن‘‘ کی حیثیت سے منایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button