اہم ترین خبریںدنیا

امریکی صدر جوبائیڈن کی جسمانی اور قوت حافظہ کی کمزوری

شیعیت نیوز: امریکی صدر جوبائیڈن کا قوت حافظہ کمزور ہونے کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے اور اس بار تو وہ وائٹ ہاؤس کا راستہ ہی بھٹک گئے۔

بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں راستہ بھولنے کا ان کا واقعہ پیش آیا جہاں پھر ان کے خفیہ سیکورٹی اہلکاروں نے انھیں راستہ بتایا۔

حالیہ مہینوں کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن کے اس قسم کے بارہا واقعات پیش آئے ہیں جس سے ان کا قوت حافظہ کمزور ہوجانے کا پتہ چلتا ہے اور اسی بنا پر سوشل میڈیا اور مغربی ذرائع ابلاغ میں ان کا کافی مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

امریکی صدر بائیڈن میں بھولنے کی شکایت ایسی حالت میں پیدا ہوئی ہے کہ وہ جسمانی طور پر بھی کافی کمزور ہو گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ امریکہ کا قدامت پسند ٹولہ بھی بائیڈن کے مسئلے پر اب سوال کھڑا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین میں جاسوسی کے الزام میں کینیڈین شہریوں کو 11 سال قید کی سزا

دوسری جانب امریکہ کے ایک جریدے کا کہنا ہے کہ واشنگٹن، کابل میں اپنے سفارت خانے کو بند کرنے کے مسئلے کا جائزہ لے رہا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی جریدے پولیٹیکو نے باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ واشنگٹن، کابل میں ممکنہ طور پر اپنے سفارت خانے کو بند کرنے سمیت متعدد آپشنز کا جائزہ لے رہا ہے۔

رپورٹ میں باخبر ذرائع کے حوالے سے بتايا گیا ہے کہ امریکہ، افغان دار الحکومت کابل میں ممکنہ طور پر اپنے سفارت خانے کو بند کر سکتا ہے۔

امریکی جریدے پولیٹیکو نے جمعرات کی صبح حکومت کے لوگوں کی آپسی گفتگو کے حوالے سے تین باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ واشنگٹن، کابل میں اپنے سفارت خانے کو بند کرنے کے مسئلے کا جائزہ لے رہا ہے۔

رپورٹ کی بنیاد پر امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے پولیٹیکو جریدے سے بات کرتے ہوے کہا کہ ہم کابل میں اپنے سفارت خانے کے ملازمین کی سیکورٹی کے حوالے سے فیصلہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کابل میں ہمارے سفارت خانے کے ملازمین کی سیکورٹی خطرے میں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button