اہم ترین خبریںمشرق وسطی

عراق، شام اور لبنان کے بحرانوں میں امریکہ کا ہاتھ ہے، شامی رکن پارلیمنٹ کا انکشاف

شیعیت نیوز: شامی رکن پارلیمنٹ علی الصطوف نے خطے کے تین عرب ممالک کے بحرانوں میں امریکہ کو ملوث قرار دیا۔

العہد نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ، شام کے رکن پارلیمنٹ علی الصطوف نے خطے کے تین عرب ممالک کے بحرانوں میں امریکہ کےملوث ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق ، شام اور لبنان کو بحرانوں اور جنگوں کا سامنا ہے جس سے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔

الصطوف نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کے کچھ ممالک مزاحمت کے محورممالک کے خلاف امریکی سازشوں میں اس کا ساتھ دیتے۔

شامی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اس منصوبے کا بنیادی ہدف شام ، عراق ، لبنان اور مزاحمت کا پورا محور ہے۔

انہوں نے کہاکہ تمام مصائب ، بحران اور جنگیں جن کا خطے کو سامنا ہے وہ امریکی صہیونی اور خطے کے کچھ ممالک کی وجہ سے ہیں، لبنانی قلمکار اور سیاسی تجزیہ کار ہادی قبیسی اس سے قبل عراق سمیت خطے کے تین ممالک میں واشنگٹن اور امریکی فوج کی وسیع نقل و حرکت کا ذکر بھی کیاتھا۔

یاد رہے کہ امریکہ عراق،شام اور لبنان میں کسی بھی صورت میں امن نہیں چاہتا ہے کیونکہ اگر ان ممالک میں سلامتی کی صورتحال اچھی ہوجائے گی تو امریکہ کی دکان بند ہوجائے گی ،اس کے پاس خطہ کے قدرتی ذخائر کو لوٹنے کا کوئی بہانہ نہیں رہ جائے گا اور پھر صیہونیوں کو حزب اللہ کے خوف نیند نہیں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں : قطر نے سعودی عرب میں بندر بن محمد العطیہ کو سفیر مقرر کردیا

دوسری جانب ایک اعلی سطحی صیہونی سکیورٹی وفد کے ارکان نے قاہرہ کا سفر کیا تاکہ مصری حکام سے غزہ کی صورت حال اور فلسطینی مزاحمت کے ساتھ جنگ بندی کے قیام پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

العربی الجدیدکی رپورٹ کے مطابق ایک اعلی اسرائیلی سکیورٹی وفد کے ارکان نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ کا سفر کیا، صیہونی حکومت کے عہدیداروں کا دورہ قاہرہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

رپورٹ کے مطابق مصری ذرائع نے بتایا کہ صیہونی داخلی سلامتی کے مشیر ایال حولتا اس وفد کی صدارت کر رہے تھے اور ان کے ساتھ ساتھ صیہونی سلامتی کونسل کے سابق چیئرمین مئیر بن شبات بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button