اہم ترین خبریںلبنان

اسرائیلی دشمن جارحیت کی صورت میں ہمارے سخت جواب کا انتظار کرے، شیخ نعیم قاسم

شیعیت نیوز: اسرائیلی دشمن جارحیت کرے گا تو حزب اللہ اسے منہ توڑ جواب دے گی، یہ دو ٹوک بات حزب اللہ لبنان کے عہدے دار نے کہی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے صیہونی فضائی جارحیت کے ردعمل میں حزب اللہ کے راکٹ حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان جنگ کے درپے نہیں ہے لیکن اگر اسرائیلی دشمن ہماری سرزمین پر جارحیت کرے گا تو حزب اللہ لبنان اسے منہ توڑ جواب دے گی اور یہ وہی حقیقت ہے جو چند دن پہلے رونما ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی غاصب صیہونی حکومت لبنان کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوتی ہے اور اگر اسے مناسب جواب نہ دیا جائے تو وہ یہ خلاف ورزی جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ چند دن پہلے صیہونی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں جارحیت کرتے ہوئے بمباری کی اور ہم نے بھی اس کا جواب دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امام زمانہ عج کے جانثار سپاہی ، شہید محرم علی کو ہم سے بچھڑے آج 24 برس بیت گئے

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا: ’’اگر ہم صہیونی جارحیت کا جواب نہ دیتے تو وہ دوبارہ جارحانہ اقدام انجام دیتا تاکہ یہ جانچ سکے کہ ہم کوئی ردعمل ظاہر کرتے ہیں یا نہیں۔ اسرائیلی دشمن اب بخوبی اس حقیقت سے واقف ہو چکا ہے کہ لبنان میں اندرونی سطح پر درپیش تمام تر مشکلات کے باوجود ہم ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار اور آمادہ ہیں۔‘‘

یاد رہے حزب اللہ لبنان نے جنوبی لبنان پر صیہونی جنگی طیاروں کے فضائی حملوں کے جواب میں لبنان کی سرحد کے قریب مقبوضہ شبعا کھیتوں میں صہیونی فوجی ٹھکانوں کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا۔

اس بارے میں حزب اللہ لبنان نے اپنے جاری شدہ بیانیے میں کہا کہ شہیدان علی کامل محسن اور محمد قاسم طحان یونٹس نے شبعا کے مقبوضہ کھیتوں میں صیہونی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ حملے صیہونی جارحانہ اقدام کے جواب میں انجام پائے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button